
اسلام آباد: پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف نے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صدارتی انتخاب میں حصہ لےگی اور تحریک انصاف کے امیدوار جسٹس (ر)وجیہ الدین ہونگے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ کرکے ن لیگ کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑسکتے وہ الیکشن لڑیں گے اور ن لیگ کا مقابلہ کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنا رول ادا نہیں کیا،صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی پر تحفظات ہیں جب کہ صدارتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خدشات درست ہیں۔
اس موقع پر انھوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار کی حمایت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again
Pakistan arrests fisherman Ijaz working for Indian intelligence agencies
South Punjab's TLP leaders announced to quit TLP declaring it anti-Pakistan party
CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands
Fawad Chaudhry's exclusive conversation with Absar Alam on his meeting with Shah Mehmood











