Most-wanted Baloch militant leader Gulzar Imam Shambay arrested by Pak army

انٹیلیجنس آپریشن: انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے گرفتار
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اہم آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کیا گیا ہے جو عسکریت پسند کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام سے وجود میں آئی تھی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچ نیشنل آرمی پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہے اور پاکستان میں درجنوں پُرتشدد دہشت گرد حملوں کی ذمے دار ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق گلزار امام 2018ء تک بلوچ ریپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب بھی رہا، وہ بلوچ راجی آجوئی سنگر کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ گلزار امام بلوچ راجی آجوئی سنگر کا آپریشنل سربراہ بھی رہا ہے، اس کے افغانستان اور بھارت کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ گلزار امام کو مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ایک کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ گلزار امام عرف شمبے کے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلزار امام کی گرفتاری بی این اے اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
Source
Donald Trump's big statement on Iran deal in meeting with Amir Qatar
Trump Meloni's viral interaction steals the show at G7 Summit
Netanyahu's comments on US-Iran deal
Breaking News: Donald Trump signed Iran deal memorandum
Donald Trump meets Modi at G7 Summit, No hug no smile
Rs 125 Billon Scam: Faisal Vawda & Haroon Akhtar Clash In Meeting - Details by Rauf Klasra









