ISPR's response on General (R) Bajwa's statement about Pak Army's ability to fight
Youtube
سابق آرمی چیف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کا پاکستان کے مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
جاری کیے گئے اعلامیے میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کا اپنے اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہتھیاروں، ساز و سامان، جنگی وسائل سے بھرپور ہیومن ریسورس کو ہمیشہ تیار رکھا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی جنگی تیاریوں کے بارے میں میڈیا میں بحث سامنے آئی، یہ مباحثے سابق آرمی چیف کے انٹرویو کے تناظر میں ہوئے۔
Source
Indian FM Jaishankar met, shook hands with Ayaz Sadiq in Bangladesh
Deadly Explosion at Swiss Ski Resort Bar, 40 Killed, More Than 100 Injured
Russia releases visuals of Ukrainian drone targeting President Putin's residence
UAE response on Saudi Arabia's statement about Yemen & UAE
What lies ahead for PIA? Exclusive interview with new Owner Arif Habib
Yemen cancels joint defense agreement with UAE











