Naujawan Se Jinsi Ziadati Ke Ilzam Mein 2 Khawateen Giraftar

بہاولپور میں نوجوان کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق جلال پور پیر والا کے رہائشی نوجوان نے تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس کو درخواست دی کہ بستی ودھنور کی دو خواتین نے اس کے ساتھ دوستی کی پھر زیادتی کرنےکی کوشش کرتی رہیں۔
نوجوان نے الزام عائد کیا ہےکہ دونوں خواتین نےگینگ بنا رکھا ہے، وہ غیر مردوں سے دوستی کے بہانے ان کے ساتھ زیادتی کرکے انہیں بلیک میل کرتی ہیں اور لاکھوں روپے بٹورتی ہیں۔
نوجوان نے بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی کرنےکے بہانے اپنےگروہ کے مردوں کو بلا کر لاکھوں روپے لوٹنےکی کوشش کی گئی۔
پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Source
Private airline's staff tear passenger's passport at Karachi airport
Shameful incident occurred as Indian CM pulls down Muslim woman's hijab at official event
Video shows A Muslim named Ahmad tackled and disarmed one of the Sydney gunmen
Mystery of missing wife and daughter of DSP Usman Haider resolved in Lahore
Shahid Afridi's comments on Faiz Hameed's conviction
Sydney hero Ahmed gains global & Australian media attention










