Exclusive footage of drone attack: Russia accuses Ukraine of trying to assassinate Putin
Youtube
روس نے یوکرین پر الزام لگایا ہے کہ اس نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو قتل کرنے کے لیے رات کو کریملن پر ڈرون حملہ کیا جو ناکام رہا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق یوکرین کے سینیئر صدارتی عہدیدار نے کہا کہ کیف کا مبینہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق 14 ماہ سے زیادہ عرصہ قبل اپنے پڑوسی پر حملہ کرنے کے بعد سے روس نے یوکرین پر یہ سب سے زیادہ ڈرامائی الزام لگایا ہے۔
روس نے کہا کہ کریملن قلعے میں موجود دلادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر مبینہ حملے میں 2 ڈرون استعمال کیے گئے لیکن الیکٹرونک دفاعی آلات نے انہیں ناکارہ بنا دیا۔
ردعمل میں کہا گیا کہ روس جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
روس کی جانب سے سامنے آنے والے اس بیان سے اشارہ ملتا ہے کہ ماسکو مبینہ واقعے کو یوکرین کے ساتھ اپنی جنگ میں مزید توسیع کے جواز کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
کریملن نے ایک بیان میں کہا کہ بغیر پائلٹ دو ڈرونز کا ہدف کریملن تھا، فوج اور اسپیشل سروسز کی جانب سے ریڈار وارفیئر سسٹم کے استعمال کے ساتھ بروقت کارروائی کے نتیجے میں ان حملہ آور آلات کو ناکام کردیا گیا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ہم ان کارروائیوں کو منصوبہ بندی کے تحت کی گئی دہشت گردی اور صدر کی جان لینے کی کوشش کے طور پر دیکھتے ہیں جو وکٹری ڈے 9 مئی کی پریڈ کے موقع پر کی گئی جس میں غیر ملکی مہمانوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ روس جب اور جہاں مناسب سمجھے جوابی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
روس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے منسلک ٹیلیگرام چینل بازا نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک اڑتی ہوئی چیز کریملن سینیٹ کی عمارت کے گنبد کے قریب آرہی ہے، ویڈیو میں نظر آنے والی وہ چیز ریڈ اسکوائر جو یوم فتح کی پریڈ کا مقام ہے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی پھٹ رہا ہے۔
صدارتی انتظامیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کے ٹکڑے کریملن کمپلیکس کی سر زمین پر بکھرے ہوئے تھے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Source
CCTV Footage: Husband murdered in front of wife on busy road in Multan
Donald Trump shares video of Iran's biggest bridge 'tumbling town'
Go and take your oil from Hurmuz yourself - Furious Trump blasts on Europe
Bosnia's U21 football team declines handshake with Israeli players
Australian PM Anthony Albanese reacts to Trump’s speech on Middle East crisis
Defamation case: Lahore court orders Meesha Shafi to pay Rs5 million in damages to Ali Zafar











