Former US Ambassador Zalmay Khalilzad's Tweet on Imran Khan's Arrest
سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے لکھا
عمران خان کی گرفتاری افسوسناک ہے اور اس کے بہت دور رس نتائج ہوں گے۔ میں اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
قدیم تقافتی ورثے ، قدرتی وسائل، کاروباری جذبہ رکھنے اور محنتی لوگوں کی صلاحیتوں سے مالا مال اس ملک کو بعض ماضی کی مثالوں کو چھوڑ کر اپنے ہی غیر فعال اشرافیہ — سویلین اور فوج— کے ہاتھوں بار بار افراتفری میں دھکیلنے کے واقعات تکلیف دے ہیں۔
ایک ایسے ملک کے لیے جو اپنا قومی مقصد اپنے اسلامی تشخص سے متعین کرتا ہے، یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ وہ دنیا کو یہ تماشا پیش کرئے اور ایک کامیاب معاشرے کی کئی نشانیوں میں بھارت سے مزید پیچھے رہ جائے۔
دنیا کو اس گرفتاری کی مذمت کرنی چاہیے اور اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے طرزعمل کو بدلنے کی ترغیب دینے کے لیے اقدامات پر غور کرنا چاہیے۔ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ ملکی رہنماؤں کو ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے میں مدد کریں جو آنے والے بحران کو روکے۔
چینی وزیر خارجہ دو روز قبل اسلام آباد میں تھے۔ کیا انہوں نے گرفتاری کے لیے آشیرواد دیا یا ان کے استحکام کے مطالبے کو نظر انداز کر دیا گیا؟ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر اہم خلیجی ریاستوں کا پاکستانی اسٹیبلشمنٹ پر خاصا اثر و رسوخ ہے۔
سعودیوں نے شہزادہ مقرن کی براہ راست ثالثی سے 1999/2000 کے بحران کو ختم کرنے میں مدد کی۔ کیا وہ دوبارہ مدد کر سکتے ہیں؟ مجھے امید ہے کہ زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔
عمران خان کی گرفتاری افسوسناک ہے اور اس کے بہت دور رس نتائج ہوں گے۔ میں اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) May 9, 2023
قدیم تقافتی ورثے ، قدرتی وسائل، کاروباری جذبہ رکھنے اور محنتی لوگوں کی صلاحیتوں سے مالا مال اس ملک کو بعض ماضی کی مثالوں کو چھوڑ کر اپنے ہی غیر فعال اشرافیہ — سویلین…
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again
Pakistan arrests fisherman Ijaz working for Indian intelligence agencies
PMLN used Tehreek e Labbaik against PPP - Fawad Chaudhry's tweet
South Punjab's TLP leaders announced to quit TLP declaring it anti-Pakistan party
Why did you meet Shah Mehmood Qureshi in hospital? Imran Ismail replies











