Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again Pakistan arrests fisherman Ijaz working for Indian intelligence agencies Pakistan arrests fisherman Ijaz working for Indian intelligence agencies PMLN used Tehreek e Labbaik against PPP - Fawad Chaudhry's tweet PMLN used Tehreek e Labbaik against PPP - Fawad Chaudhry's tweet South Punjab's TLP leaders announced to quit TLP declaring it anti-Pakistan party South Punjab's TLP leaders announced to quit TLP declaring it anti-Pakistan party Fawad Chaudhry's exclusive conversation with Absar Alam on his meeting with Shah Mehmood Fawad Chaudhry's exclusive conversation with Absar Alam on his meeting with Shah Mehmood

PDM all set for a huge dharna: JUIF's convoys left Balochistan for Islamabad



پی ڈی ایم دھرنا، جے یو آئی کے قافلے بلوچستان سے اسلام آباد روانہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے اعلان کے بعد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے بلوچستان بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئے۔

جمعیت علمائے اسلام ف و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر جے یو آئی ف کا قافلہ حب اور لسبیلہ سے روانہ ہو گیا۔
جے یو آئی ف کے رہنما شاہ محمد صدیقی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر بلوچستان بھر سے قافلے روانہ ہو رہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام مستونگ کا قافلہ بھی اسلام آباد جانب روانہ ہو گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر جے یو آئی ف کے نوشکی اور تفتان سے بھی قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

خضدار سے بھی مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

ٹنڈو محمد خان سے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ

سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان سے مولانا فضل الرحمن کی کال پر قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔

راشد محمود کی رانا ثناء سے اپیل

دوسری جانب جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کے صدر علامہ راشد محمود کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے درخواست ہے کہ اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹا لیں، ہم پُرامن لوگ ہیں۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران راشد محمود نے کہا کہ بینظیر بھٹو، نواز شریف، مولانا فضل الرحمٰن سب ہی سیاسی جدوجہد میں جیل گئے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی سے بھی قافلے اسلام آباد کےلیے روانہ ہوں گے، سندھ کے 30 اضلاع کے قافلے سکھر موٹر وے پر جمع ہوں گے۔

PDM کا سپریم کورٹ پر دھرنے کا اعلان

گزشتہ روز پی ٹی ایم کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر کل پیر کو دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس دھرنے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے جے یو آئی ف کے قافلوں کی اسلام آباد کی جانب روانگی جاری ہے۔

مریم بھی شرکت کریں گی

اس حوالے سے چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں۔

مریم نواز سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں ن لیگ کی نمائندگی کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی آج سے جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔


Source





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...