Top Rated Posts ....

Kamran Khan's tweet pointing out the reasons of Imran Khan's downfall

Posted By: Muzaffar, May 26, 2023 | 08:16:22


Kamran Khan's tweet pointing out the reasons of Imran Khan's downfall


کامران خان نے عمران خان کی موجودہ صورت حال پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

آج جو کچھ ہوہا ہے اس کے سب سے بڑے قصور وار خود عمران خان ہیں، میرے ٹوئٹر پیغامات پر مبنی چھ منٹ کی یہ ویڈیو گواہ ہے میں عمران خان کو مسلسل خبردار کرتا رہا کہ وہ تباہی کے راستے پر چل رہے ہیں انجام برا ہوگا بلاخر آج وہ جون ایلیا کے اس شاندار شعر کی ہو بہو تصویر ہیں کہ:
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں

اسی طاقتور گود میں جہاں عمران خان کی سیاست نے 25 سال قبل جنم لیا آج اسی گود میں وہ موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ کیا ستم ہے جس کوکھ سے انکی سیاست نے جنم لیا شاندار نازو نخروں سے پرورش ہوئی جو مانگا ملا، جو نہ مانگا وہ بھی ملا۔ افسوس صد افسوس جو ہاتھ عمران خان کی سیاست کو منہ میں نوالہ بنا کر کھلاتے رہے عین جوانی میں عمران خان کی سیاست نے انہی ہاتھوں کو کانٹنے کی کوشش کی حتیٰ کہ اپنی اس جنگ کو "ایک پھندہ دو گردن کی کیفیت " میں لے گئے میں اپنے vlogs کے ذریعے عمران خان حکومت کے دوران اور بعد میں مسلسل خانصاحب کو جھنجھوڑنے کی کوشششیں کرتا رہا۔ دوران اقتدار عمران خان کے فیصلوں پربشریٰ بی بی کے اثرونفوذ نے انکی سیاسی ساکھ کی چولیں ہلا دیں۔ الل ٹپ فیصلوں نے پی ٹی آئی عمارت کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔ دوران اقتدار جو ہوا سو ہوا کوئی بتائے کس سیاسی افلاطون کا مشورہ تھا کہ پوری پی ٹی آئی لیڈرشپ کو بالائے طاق رکھ کر کر تن تنہا قومی اسمبلی میں اپنی عظیم قوت استعفوں کے ذریعے تحلیل کردی۔ اپنے ہی ہاتھوں سے پنجاب کے پی کے گویا دو تہائی پاکستان میں اپنی حکومتوں کا گلا گھونٹ دیا اور اقتدار پی ڈی ایم کے حوالے کردیا۔ جون ایلیا شعر مکرر عرض ہے
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہی

اس وڈیو کا ایک ایک لفظ جون ایلیا کے بظاہر عمران خان کے لئیے لکھے گئے شعر کا عکاس ہے

Youtube






Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...