Hillary Clinton explains "What is Deep State" by giving an example of Pakistan
میزبان: میں چاہتی ہوں کہ آپ اس کا جواب دیں کیونکہ آپ سیکرٹری آف سٹیٹ رہی ہیں۔ آپ جانتی ہیں کہ ہم یہ اصطلاح "ڈیپ اسٹیٹ، ڈیپ اسٹیٹ، ڈیپ اسٹیٹ" سنتے رہتے ہیں۔ یہ لوگ کون ہیں؟
ہیلری کلینٹن: آپ جانتی ہیں کہ یہ ایک اصطلاح ہے جسے ماہرین سیاسیات نے بعض ممالک کی وضاحت کے لیے وضع کیا تھا۔ مثلاً جیسا کہ پاکستان، جہاں فوج اور انٹیلی جنس سروسز بنیادی طور پر ملک چلاتی ہیں۔ اور اس طرح آپ منتخب ہو سکتے ہیں لیکن اگر آپ جو کچھ کررہے ہیں، وہ انہیں پسند نہیں یا آپ انہیں کراس کرتے ہیں تو آپ آؤٹ ہیں۔ آپ کو گرفتار کر لیا جائے گا، آپ کو جلاوطن کر دیا جائے گا، آپ پر کسی معاملے میں الزام لگایا جائے گا، قتل کیا جائے گا یا پھانسی دی جائے گی۔ تو اس کا ایک خاص مطلب ہے اور جب اسے ٹرمپ نے امریکہ کے بارے میں اپنے ساتھیوں میں استعمال کرنا شروع کیا تو یہ بہت غلط تھا اور میرے خیال میں ہم نے دیکھا ہے کہ مواخذے میں وہ کس کو بدنام کر رہے ہیں؟ وہ کیریئر ملٹری کو بدنام کر رہے ہیں، وہ کیریئر فارن سروس افسران کو بدنام کر رہے ہیں وہ سرکاری ملازمین کو بدنام کر رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو انتظامیہ سے لے کر انتظامیہ تک حکومت چلاتے ہیں اور میں ان لوگوں کو جانتی ہوں اور آپ جانتے ہیں کہ یہ سب ڈیموکریٹس نہیں ہیں۔
Youtube
Davos: Trump greets Field Marshal Asim Munir with a smile, video goes viral
PTI leaders Iqbal Haider & Khurram Shehzad clash with each other in NA
Breaking News: Imaan Mazari, Hadi Ali sentenced to 10 years in controversial tweet case
Shireen Mazari's exclusive interview after her daughter Imaan Mazari's sentence
Breaking News: Imaan Mazari & Hadi Chhatta arrested from Islamabad
Iran protest crackdown: 5,000+ reported dead as US 'armada' moves in












