PM Shahbaz Sharif's tweet replying Imran Khan's criticism regarding economy
عمران خان کی پاکستان کی معاشی حالت بارے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شہبازشریف نے ٹویٹ کیا
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ معیشت اور جس طرح کے حالات اس کو چلانے کیلئے چاہئیے ہوتے ہیں کے بارے میں عمران نیازی کی سمجھ بوجھ کافی محدود ہے. اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے میں اپنے کلیدی کردار کو بھی وہ بڑی آسانی سے بھول جاتے ہیں. آئی ایم ایف کی ڈیل کو توڑ کر پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی انکی خواہش ڈھکی چھپی نہیں. ان کی نا رکنے والی مزاحمت کی سیاست، لانگ مارچ اور دھرنوں سے ملک میں سیاسی بحران پیدا کرکے ملکی معیشت پر منفی اثرات ان کوششوں کے علاوہ ہے. حتہ کہ پاکستانی سرمایہ کار بھی اس طرح کی بے یقینی کی صورتحال جسے عمران نیازی نے دانستہ طور پر پیدا کیا، میں اپنا سرمایہ لگانے سے گریز کریں گے. صرف 9 مئی کے واقعات ہی نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے اور یہ ان کے ناپاک عزائم کا کھلم کھلا ثبوت ہیں. اور ابھی ان کے بے تحاشہ کرپشن کے کیسز کی لمبی داستان بھی ہے.
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمیں ابھی بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم الحمدللہ بحرانی کیفیت سے نکل چکے ہیں. ان معاشی مشکلات پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے حکومت ٹھوس معاشی منصوبہ بندی اور پالیسی سطح پر مداخلت سے اقدامات کئے جا رہے ہیں. ہم دوست اور شراکت دار ممالک سے مل کر جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں مالی خلاء کو پورا کر رہے ہیں. درآمدات کو کم کرنا اور افراط زر میں کمی اصل چیلنجز ہیں جن سے اسی وقت ہی صحیح معنوں میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے جب ہم برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافے کو معیشت ٹھیک کرنے کے بنیادی عناصر بنائیں گے اور ہماری تمام تر کوششیں و توانائیاں اس ہدف کے حصول میں کاربند ہیں۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ معیشت اور جس طرح کے حالات اس کو چلانے کیلئے چاہئیے ہوتے ہیں کے بارے میں عمران نیازی کی سمجھ بوجھ کافی محدود ہے. اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے میں اپنے کلیدی کردار کو بھی وہ بڑی آسانی سے بھول جاتے ہیں. آئی ایم ایف کی ڈیل کو توڑ کر پاکستان کو ڈیفالٹ…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 29, 2023
US-Iran deal was almost done - Trump's new claim
Terrifying Mid-Air Drama: Man nearly pulled through broken plane window
Saudi Arabia introduces new tourist visa package for Pakistan and 7 other countries
Muslim woman humiliated in India, RSS goons forcefully wore Sindoor on her scalp
Middle East Crisis: Russia’s Doomsday plane lands in Tehran
Federal Constitutional Court overturns SC verdict on Monal restaurant demolition










