PTI leader Ali Muhammad Khan re-arrested after being released

اے ٹی سی سے رہائی کے بعد علی محمد خان ایک اور مقدمہ میں گرفتار
انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں علی محمد خان کا نام بھی شامل ہے۔
علی محمد خان کی گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی۔
اس سے قبل مردان میں سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ بے گناہ ہوں، 9 مئی کو مردان میں نہیں تھا۔
علی محمد خان نے کہا کہ کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد پولیس جانے کی اجازت نہیں دے رہی، عدالت سے رہائی ملنے کے بعد پولیس ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ہوں۔
واضح رہے کہ علی محمد خان کو گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے علی محمد خان کو 9 مئی کے واقعات کے خلاف درج ایف آئی آر پر گرفتار کیا تھا۔
Source
Historic moment as Trump meets Chinese President, Listen what Trump said about Xi Jinping
Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again
Maryam Nawaz, Maryam Aurengzeb & Uzma Bukhari's life in danger - Details by Umar Cheema
Black leopard spotted near Islamabad international airport
Imaan Mazari’s husband arrested in controversial tweet case
PMLN used Tehreek e Labbaik against PPP - Fawad Chaudhry's tweet











