People protested peacefully after my arrest - Imran Khan tweets
عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری کے بعد لوگوں نے پرامن احتجاج کیا۔ عمران خان کی مکمل ٹویٹ ملاحظہ کیجئے
سپریم کورٹ نے کل اپنے تفصیلی فیصلے میں میری 9 مئی کی گرفتاری کو مکمل طور پر غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیا۔
میری گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کئے جانے والے احتجاج کی نوبت محض اس لئے آئی کہ ہائیکورٹ کے اندر سے مجھے اغواء کرکے ایک غیرقانونی اور غیرآئینی کام کیا گیا۔
سوال جس کا جواب درکار ہے وہ یہ کہ مجھے غیرقانونی طور پر گرفتار کرنے پر کیا کسی کا محاسبہ کیا گیا؟ ایک غیرآئینی کام کرنے پر کیا ڈی جی نیب یا وزیرداخلہ سے باز پرس کی گئی؟
اس کے برعکس جب لوگ میرے اغواء کےخلاف نکلے اور انہوں نے پرامن احتجاج کا اپنا آئینی حق استعمال کیا تو اسے میری جماعت کیخلاف کریک ڈاؤن کے ایک جواز کے طور پر استعمال کیا گیا۔ محض اڑتالیس گھنٹوں میں میرے 10 ہزار سے زائد کارکنان اور ذمہ داران کو اٹھا لیا گیا اور ان پر حملے کئے گئے۔
چنانچہ میں پھر سے کہتا ہوں کہ جب بھی (اس سارے معاملے کی) آزادانہ تحقیق کی گئی میں ثابت کروں گا کہ میری گرفتاری سے جلاؤ گھیراؤ اور بعدازاں کریک ڈاؤن تک سب محض مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر رکھنے کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔
سپریم کورٹ نے کل اپنے تفصیلی فیصلے میں میری 9 مئی کی گرفتاری کو مکمل طور پر غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 8, 2023
میری گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کئے جانے والے احتجاج کی نوبت محض اس لئے آئی کہ ہائیکورٹ کے اندر سے مجھے اغواء کرکے ایک غیرقانونی اور غیرآئینی کام کیا گیا۔
سوال جس کا…
Donald Trump refused to leave stage during World Cup trophy lift, See what FIFA president did with him?
Iran accuses US of strike on Iran’s Darkhovin nuclear power plant
Aneeqa Miraj to represent Pakistan at Miss World? Who is she? Everything you need to know
Suhail Waraich & Omar Cheema's views on Noreen Niazi's controversial statement
Argentina's head coach Scaloni leaves press conference in tears after World Cup final defeat
India spills excess water into Chenab River without prior notice










