The driver who delivered shoes at my house has been picked up - Imran Khan's tweet
عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر جوتے ڈیلیور کرنے والے ڈرائیور کو اٹھا لیا گیا ہے۔ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا
وہ ڈرائیور جو میری رہائشگاہ پر جوتے دینے آیا بالآخر پولیس کی جانب سے اس کے گاؤں سے اٹھا لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے اس کے اہلِ خانہ کو بتایا ہے کہ لاہور پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ان پر محض اس لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کیونکہ اس نے ایک ڈبّہ (پارسل) زمان پارک پہنچایا تھا۔
ایک دن سے کچھ زائد کا وقت بیت چکا ہے اور اس کے اہلِ خانہ (مقامی طور پر) تمام تھانے بھی چیک کر چکے ہیں مگر ابھی تک اس کا کچھ بھی سراغ (اَتَا پتَا) نہیں۔
بزورِ جبر اسے ایک (جھوٹے) اعترافی بیان کہ وہ عمران خان کی رہائش گاہ پر منشیات چھوڑ کر آیا تھا، پر مجبور کرنے کیلئے یہ سب کیا جا رہا ہے۔
ایک اور جھوٹے اور جعلی مقدمے میں مجھے نامزد کرنے کی مایوس کن اور بھونڈی خواہش میں ایک غریب آدمی اور اس کے اہلِ خانہ کو ڈرانے، دھمکانے اور ہراساں کرنے کے ساتھ اس اذیّت سے دوچار کیا جا رہا ہے۔
ان 14 ماہ کے دوران جب بھی میں سوچتا کہ اب اس سے بڑھ کر کیا حالات خراب ہوں گے یا کوئی حکومت واقعی اپنے شہریوں سے ایسا وحشیانہ برتاؤ کرسکتی ہے تو ہر مرتبہ مجھے شدید دھچکہ لگتا کیونکہ ہر مرتبہ یہ (میرے تصوّر و خیال سے کہیں زیادہ) نیچے گرتے۔
اور بدقسمتی سے (شہریوں کو) ہمارے نظامِ عدل سے کچھ بھی تحفّظ میسّر نہیں۔
وہ ڈرائیور جو میری رہائشگاہ پر جوتے دینے آیا بالآخر پولیس کی جانب سے اس کے گاؤں سے اٹھا لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے اس کے اہلِ خانہ کو بتایا ہے کہ لاہور پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ان پر محض اس لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کیونکہ اس نے ایک ڈبّہ (پارسل) زمان پارک پہنچایا تھا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 29, 2023
ایک دن… https://t.co/NsXroJ2sow
A woman had an interesting chat with Bilawal Bhutto during his stroll in Lahore's streets
Breaking News: Former DG ISI General (R) Faiz Hameed Sentenced To 14 Years in Prison
The remaining charges against General (retd) Faiz are yet to be processed and these are very important charges - Hamid Mir
Indian propaganda against Pakistan: Gulf states, including Saudi Arabia, ban bollywood film ‘Dhurandhar’
Faisal Vawda's response on Gen (r) Faiz Hameed's trial & punishment
Merchant escapes with 20 Kg Gold of fellows in Lahore Ichra Sarafa market











