Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Video of Ayatollah Khamenei's damaged house has been released Video of Ayatollah Khamenei's damaged house has been released Trump & Meloni rift, both appeared to ignore each other while posing for NATO group photo Trump & Meloni rift, both appeared to ignore each other while posing for NATO group photo BBC Urdu's report on what happened with K2 airways cargo plane that crashed BBC Urdu's report on what happened with K2 airways cargo plane that crashed 'Our DNA is one', Taliban minister says after reaching India 'Our DNA is one', Taliban minister says after reaching India Mufti Taqi Usmani's Fatwa on Crypto appeared Mufti Taqi Usmani's Fatwa on Crypto appeared Greece: A fighter jet suddenly caught fire in mid-air Greece: A fighter jet suddenly caught fire in mid-air

Exchange of tweets between Hamid Mir and Maryam Aurengzeb

Posted By: Zahoor, August 04, 2023 | 16:58:44

Exchange of tweets between Hamid Mir and Maryam Aurengzeb


حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

سینیٹر طاہر بزنجو اور سینیٹر مشتاق احمد خان کا شکریہ کہ انہوں پیمرا ترمیمی بل کی مخالفت کی سینیٹر فیصل سلیم بھی مخالفت کر رہے تھے لیکن انہیں تقریر کی اجازت نہیں ملی ارکان سینیٹ کی اکثریت اس بل کی مخالف ہےاعظم نذیر تارڑ اور یوسف رضا گیلانی کے مشورے پر وزیر اطلاعات نے بل کمیٹی کو بھجوا دیا اب کمیٹی کے چئیرمین فیصل جاوید آئیں گے تو فیصلہ ہو گا۔

حامد میر کی ٹویٹ پر مریم اورنگزیب نے جواب دیتے ہوئے لکھا

حامد بھائی!ارکان کا یہ کہنا تھا کہ وہ اس بل کو پڑھنا چاہتے ہیں۔ میڈیا کے تمام فریقین سمیت سب کی مشاورت سے ہونے والی قانون سازی کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتی تھی جسے قومی اسمبلی سمیت ہر فورم نے متفقہ طورپر منظور کیا ۔ میں چاہتی ہوں کہ سینٹ سے بھی یہ متفقہ طورپر منظور ہو۔ اس لئے میں نے خود چئیرمین سینٹ سے درخواست کر کے یہ بل قائمہ کمیٹی کو بھجوایا ہے تاکہ سب اسے پڑھ کر اپنی رائے بنائیں۔ میڈیا کو آزادیاں ہم نے دی ہیں، سابق سیاہ دور کی فسطائیت کی زنجیریں توڑی ہیں، خود جس سیاہ دور کو بھگتا ہے، اس کی سیاہی کسی صورت قانون نہیں بننے دیں گے۔ آپ کا بھی شکریہ آپ نے مجھے اپنے پروگرام میں اس قانون سازی کی تفصیل بتانے کا موقع دیا۔

مریم اورنگزیب کی ٹویٹ کے جواب میں حامد میر نے لکھا

اتفاق سے میں سینیٹ کی پریس گیلری میں موجود تھا جب آپ میڈیا کی آزادی کا دعویٰ کر رہی تھیں تو کئی سینیٹرز آپ سے پوچھ رہے تھے کہ عمران ریاض کہاں ہے؟ آپ نے جواب نہیں دیا آپ نے کافی دن پہلے مجھے کہا کہ پیمرا بل پر اپنے اعتراضات بتائیں ہم دور کر دیں گے میں نے آپ کو تمام اعتراضات تحریری طور پر دئیے آپ نے اعتراضات دور کرنے کی بجائے ان کا ایک کمزور دفاع تیار کر لیا اور بل قومی اسمبلی سے منظور کرا لیا not fair







Comments...