Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Iran–US deal will be of 14 points - Abbas Araqchi tells some details of the agreement Iran–US deal will be of 14 points - Abbas Araqchi tells some details of the agreement DG Khan: The accused climbed on a palm tree to avoid arrest DG Khan: The accused climbed on a palm tree to avoid arrest Jhang: What do we know about the case of 17-year-old Eshal Fatima? Jhang: What do we know about the case of 17-year-old Eshal Fatima? IRGC claims firing missile at F-16 plane entering Persian Gulf airspace IRGC claims firing missile at F-16 plane entering Persian Gulf airspace Iran launches new wave of retaliatory strikes against US Iran launches new wave of retaliatory strikes against US The United States will be hitting Iran...very hard tonight - Donald Trump tweets The United States will be hitting Iran...very hard tonight - Donald Trump tweets

Altaf Hussain bashes PMLN & PPP on Imran Khan's arrest in his tweet

Posted By: Saif, August 07, 2023 | 15:17:51

Altaf Hussain bashes PMLN & PPP on Imran Khan's arrest in his tweet


عمران خان کی گرفتاری پر الطاف حسین نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو احسان فراموش قرار دے دیا۔ الطاف حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئےلکھا

عمران خان کی گرفتاری پر خوشیاں کیوں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ دنوں کی جانےوالی گرفتاری پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کےرہنماء بشمول بلاول بھٹو زرداری خوشی میں بغلیں بجارہے ہیں اورمٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں۔ PDM کے یہ رہنماء بڑے فخریہ انداز میں کہہ رہے ہیں کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے بہت صحیح فیصلہ دیا ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ابھی تو عمران خان کو صرف ایک ہی کیس میں سزا ہوئی ہے، ابھی تو کیسوں کا پورا ''پنڈورا بکس'' باقی ہے ۔

''شیخ چلی'' کی طرح بھڑکیاں مارنے والے پی ڈی ایم کے سورماؤں سے میں ،صرف ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کہ وہ قوم کو بتائیں کہ پورے ملک میں آپ کی حکومت ہے لیکن آپ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں نواز شریف صاحب کواب تک وطن واپس کیوں نہ لاسکے جبکہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نےعمران خان کی حکومت کویہ تحریری ضمانت دی تھی کہ میاں نوازشریف کو(جو کرپشن کے کیس میں سزا دیئے جانے کی وجہ سے جیل کاٹ رہے تھے) چارہفتوں کیلئے لندن میں علاج کرانے کی اجازت دی جائے تو میں چارہفتوں کے بعد انہیں (میاں نوازشریف) وطن واپس لے آؤں گالیکن آپ میاں نوازشریف کو چارہفتوں کیلئے دی جانے والی ضمانت کے باوجود چارمہینے تو کُجا، آپ انہیں چار سالوں میں بھی وطن واپس نہ لاسکے ۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف صاحب!! آپ باربار نوازشریف کی وطن واپسی نہ ہونے کی وجہ یہ بتاکرباربار یہ بہانے بناتے رہے کہ ابھی میاں نوازشریف کا لندن میں علاج مکمل نہیں ہوا ہے ۔

قوم کا ہرذی شعور فرد اس امر سے بخوبی واقف ہے کہ میاں نوازشریف لندن سے متعدد بار دیگرممالک میں اپنے خاندان کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے جاتے رہے ہیں ۔ ویسے بھی ایک سزایافتہ فرد کو بیرون ملک سے وطن واپس لانا آپ کی حکومت کی سوفیصد ذمہ داری تھی جس کی ادائیگی میں وزیراعظم میاں شہباز شریف صاحب !آپ ناکام رہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف صاحب! !آپ ذرا غورکریں کہ اگر عمران خان علاج کی غرض سے میاں نوازشریف صاحب کولندن جانے کی اجازت نہ دیتے تو کیا آپ وزیراعظم بن سکتے تھے ؟ آپ یہ بھی غورکریں کہ جس عمران خان نے آپ کے بڑے بھائی میاں نوازشریف صاحب کو لندن جانے کی اجازت دی ، آپ نے اپنے وزیراعظم ہونے کے باوجود اُسی عمران خان کو ہی جیل میں ڈال دیا۔

واہ بھئی واہ …واہ بھئی واہ…آپ نے احسان کرنے والے سابق وزیراعظم عمران خان کو احسان کاکیاخوب صلہ دیا ہے ۔
حضرت علی کا قول ہے کہ ''تم جس شخص پر احسان کرواُس کے شر سے بچو''





Comments...