Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Jail Mein Imran Khan Ka Blaadkaar Kia Gya Hai - Indian Media Ka Dawa Jail Mein Imran Khan Ka Blaadkaar Kia Gya Hai - Indian Media Ka Dawa Don't bring religion into politics - Singapore PM's Unusual warning to Muslims Don't bring religion into politics - Singapore PM's Unusual warning to Muslims Najam Sethi's aggressive reaction to US Vice President JD Vance's statement about Pakistan & India Najam Sethi's aggressive reaction to US Vice President JD Vance's statement about Pakistan & India Fake spiritualism of fake intellectuals, Qudrat Ullah Shahab, Mumtaz Mufti, Ashfaq Ahmad - Uzma Rumi's vlog Fake spiritualism of fake intellectuals, Qudrat Ullah Shahab, Mumtaz Mufti, Ashfaq Ahmad - Uzma Rumi's vlog Donald Trump posts AI-generated photo of himself dressed as the pope Donald Trump posts AI-generated photo of himself dressed as the pope Watch exclusive footage of Pakistan's successful test of short-range Abdali ballistic missile Watch exclusive footage of Pakistan's successful test of short-range Abdali ballistic missile

Finally government provides several facilities to Imran Khan in Attock jail



عمران خان کو اٹک جیل میں کھانا، ورزش اور نہانے کی سہولت

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں متعدد سہولیات فراہم کر دی ہیں ۔

انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ عمران خان کے لئے جو چار سیل مختص کئے گئے ہیں ان میں ہر ایک کا سائز 8فٹ چوڑا اور12 فٹ لمبا ہے۔ چاروں سیلوں کے آگے ایک برآمدہ ہے جہاں وہ ورزش کر نے کے علاوہ ٹہل سکتے ہیں ۔ جس سیل میں عمران خان سوتے ہیں وہاں سے ٹوائلٹ ختم کرکے دوسرے سیل میں بنا دیا گیا ہے جبکہ ٹوائلٹ کی جگہ نہانے کے لئے بڑے سائز شاور روم بنا دیا گیا ہے۔

ہاتھ منہ دھونے کے لئے سیل کے باہر بیسن لگا دیا گیا ہے۔

عمران خان کو جیل کی خوراک دی جارہی ہے البتہ اس خوراک کو کھانے سے قبل تین ڈاکٹرز چیک کرتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو جیل میں پہلے دن ہی ان کی خواہش پر جائے نماز، قرآن پاک اور مشہور اسرائیلی مصنف اور تاریخ دان Yuval Novah Harari کا مشہور ناول Homo Deus اور دیگر کتابیں مطالعے کے لئے دی گئیں ہیں۔ عمران خان کو جیل میں آتے ہی شیونگ کا سامان فراہم کر دیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 11اگست کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو اٹک جیل میں ’’بی‘‘ کلاس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو فی الحال اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے پاکستان پرزنز رولزکے رول 243اور248کے تحت بلا شک و شبہ مسٹر نیازی جیل میں ’’بی ‘‘ کلاس کے مستحق ہیں۔ پنجاب حکومت نے اس خط کے جواب میں بشری بی بی کی محکمہ داخلہ کی طرف سے ’’بی‘‘ کلاس دینے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

’’جنگ‘‘ کو ملنے والی بشری بی بی کے اس خط کی کاپی کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب سے استدعا کی گئی ہے کہ اٹک جیل میں ’’بی‘‘ کلاس کی سہولت موجود نہیں اس لئے عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ۔

اس کے علاوہ انہیں گھر کے کھانے اور ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ جیل مینوئل کے مطابق حکام نے انہیں 12گھنٹے میں ’’بی‘‘ کلاس کی سہولیات فراہم کرنا تھیں جو 12دن گذرنے کے بعد بھی فراہم نہیں کی گئیں جو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر کی توہین ہے۔

بشری بی بی نے اپنے خط میں درخواست کی کہ یہ انسانی حق ہے کہ کسی شخص کو میڈیکل اور صحت کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جائیں۔


Source





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...