Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Lahore: Bhati Gate incident, CCTV footage of woman heading towards manhole Lahore: Bhati Gate incident, CCTV footage of woman heading towards manhole Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash Australia revokes Israeli influencer's visa over anti-Islam statements Australia revokes Israeli influencer's visa over anti-Islam statements If she were my daughter, or one of yours, the entire system would have been shaken - CM Maryam Nawaz If she were my daughter, or one of yours, the entire system would have been shaken - CM Maryam Nawaz New crisis in Afghanistan: Counterfeit drugs causing deaths New crisis in Afghanistan: Counterfeit drugs causing deaths

Imran Khan's message for judiciary and lawyers from Jail

Posted By: Saleem, November 01, 2023 | 10:48:27

Imran Khan's message for judiciary and lawyers from Jail


عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے عدلیہ اور وکلاء کے نام درج ذیل پیغام شیئر کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 31 اکتوبر 2023 کو اپنے اہلِ خانہ کے ذریعے پیغام بھجوایا کہ:

عدلیہ اور وکلاء پر یہ مقدس ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اُس دستور کے تحفّظ کا فریضہ سرانجام دیں جس پر ہماری قومی ترقّی کی بنیادیں استوار ہیں۔ لہٰذا لازم ہے کہ قانونی برادری پاکستان کے عوام کے حقوق،خصوصاً ان کے ووٹ کے بنیادی حق کے دفاع وتحفّظ کیلئے ایک تحریک برپا کریں تاکہ انہیں اپنی قیادت کے انتخاب کا حق میسّر آسکے اور وہ اپنے ہاتھوں سے اپنےمستقبل کا تعیّن کرسکیں۔ یہ ثانوی بات ہے کہ عوام کسے اپنی قیادت کیلئے منتخب کرتے ہیں مگر بنیادی معاملہ یہ ہے کہ انہیں اپنے نمائندوں کے انتخاب کا وہ بنیادی حق دیا جائے جو انہیں آئین فراہم کرتا ہے۔

پاکستان اس وقت بلاشبہ ایک دوراہے پر کھڑا ہے؛ یہ وہ نازک موڑ ہے جہاں ہم اپنے نظامِ انصاف کو نہایت تیزی سے تباہی کے گھاٹ اترتے اور اس کا شیرازہ بکھرتے دیکھ رہے ہیں۔ چنانچہ اگر ہم اسے مکمل انہدام سے بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں حرکت میں آنا ہو گا اور فی الفور اپنے قدم اٹھانا ہوں گے۔

اگر ہم عدل و انصاف کیلئے میدان میں نہیں نکلتے اور اپنے ججز کی پشت پناہی نہیں کرتے تو ہم اس ملک میں دستور کی بالادستی قائم کرسکیں گے نہ ہی (جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے اصول پر) طاقت کی اس حکمرانی کے خلاف کھڑے ہو پائیں گے جس کے تحت صرف (طاقت اور اثر و رسوخ کے لحاظ سے) موزوں ترین اور امیر ترین ہی زندہ رہ سکتے اور بقا و دوام پاتے ہیں۔





Comments...