Nawaz Sharif should play a role in reducing the political temperature - Fawad Chaudhry

نواز شریف سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں: فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے علم نہیں کہ مذاکرات میں کیا ہوا تھا لیکن پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے تھے، مذاکرات اچھے تھے، اب بھی مذاکرات 100 فیصد ہو سکتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں۔
اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کہیں کہ 50 سال بعد ایسا الیکشن نہ جیتیں، اس طرح کے الیکشن میں نواز شریف جیت بھی گئے تو کون مانے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، نواز شریف سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں۔
اُنہوں نے ایوب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دور معاشی لحاظ سے تو اچھا تھا۔
Source
Lahore: Bhati Gate incident, CCTV footage of woman heading towards manhole
Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral
Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash
Australia revokes Israeli influencer's visa over anti-Islam statements
New crisis in Afghanistan: Counterfeit drugs causing deaths
Government imposed section 144 during Basant in Punjab










