They tortured me in front of Muneeb Farooq - Sheikh Rasheed spills the beans

شیخ رشید نے عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے منیب فاروق کے سامنے مارا گیا جس پر منیب فاروق نے کہا ایسا نہ کریں شیخ صاحب کے ساتھ۔
شیخ رشید احمد فیض آباد دھرنا کیس کے سلسلہ میں آج سپریم کورٹ پیش ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا’ میرے ساتھ پریس کانفرنس کا طے ہوا تھا لیکن وہ انٹرویو نکلا۔ پھر مجھے ( اینکر) منیب فاروق کے سامنے مارا گیا۔ اس پر اس نے کہا’نہ کریں شیخ صاحب کے ساتھ‘۔
شیخ رشید احمد نے کہا’40دنوں میں میرا 35 کلو وزن کم ہوا ہے۔ وزن ورزش کرنے سے نہیں ٹینشن سے کم ہوتا ہے‘۔
ایک سوال کے جواب میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ’میں اس صحافی کو 10 لاکھ انعام دوں گا جو پتہ چلائے کہ مجھے کہاں رکھا گیا تھا‘۔
شیخ رشید احمد نے کہا ’ ایک دفعہ مجھ پہ تشدد کرنے لگے تھے لیکن میں کرین سے زیادہ وزنی تھا، پھر انہوں نے کہا کہ مر جائے گا‘۔ انہوں نے کہا 2 دفعہ مجھے دل کا مسئلہ ہو گیا تھا‘۔
انہوں نے بتایا’انہوں نے 3، 4 صفحے کا بیان بنایا ہوا تھا۔ 3،2 لائنیں میرے کہنے پر کاٹیں۔ میں نے کہا کہ یہ بہت پرسنل ہے۔ پھر وہ صفحے میں ساتھ لے گیا اور پانی کے ساتھ نگل گیا‘۔
شیخ رشید احمد نے بتایا ’میں نے ساری زندگی فوج کے ساتھ کام کیا ہے۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے ساتھ ایسا ہو گا۔ بہرحال انہوں نے تشدد نہیں کیا۔ 35 دن بغیر سگار کے رہا۔ انہیں لگا شاید ایسا کرنے سے یہ ٹوٹ جائے گا‘۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا چلہ تو پورا ہوگیا مگر اس کے اثرات ابھی تک ہیں۔
ایک صحافی نے سوال کہ شیخ صاحب! خان کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں یا آپ نے بھی ہتھیار ڈال دیےہیں؟ جس پر شیخ رشید بولے؛ اللہ کے فضل و کرم سے زندگی میں دوستی اور دشمنی دونوں ہی قبر کی دیوار تک نبھائی ہیں۔
Humiliation for India as their Tejas fighter jet crashes at Dubai Airshow, Pilot died
Rana Sanaullah has condemned what happened to you, what do you say? Aleema Khan replies
Viral pictures of PAF and IAF officers at Dubai Airshow spark debate - BBC URDU's report
Interesting debate between a Muslim guy and Hindu girl in India
Shares of Tejas manufacturer crashes after Indian jet went down in Dubai air show
15 years old cadet sentenced for life in blasphemy case - mother shares heart wrenching details










