If you hate America & Israel, we will deport you, We'll not let Islamist Jihadis in our country - Donald Trump
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دن قبل فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل اور حماس کی جنگ پر سخت موقف کا اظہار کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم امریکہ میں اسلامی جہادیوں کو گھسنے نہیں دیں گے۔ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میری امیگریشن پالیسی یہ ہے کہ یورپ کی طرح امریکہ کو جہادیوں کا گڑھ نہیں بننے دوں گا۔ لندن کو دیکھو، پیرس کو دیکھو، جہادی کیسے گھوم رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمہیں امریکہ سے نفرت ہے، اگر تمہیں اسرائیل سے نفرت ہے، اگر تم جہادیوں کے حامی ہو تو ہم تمہیں اپنے ملک سے ڈی پورٹ کریں گے۔ ہم حماس کی حمایت کرنے والے سٹوڈنٹس کے ویزے کینسل کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمارے کالجز اور یونیورسٹیز میں رشیدا طالب اور الہان عمر کھلے عام اسرائیل کے خلاف کیمپین کررہے ہیں۔ یہودیوں کے خلاف کھلے عام نفرت پھیلائی جارہی ہے۔
Youtube
Women fight at a flat on Karachi’s Khayaban-e-Bukhari, New footage emerges
CM Sohail Afridi reaches Ayat Noor's house, Breaks down in tears while hugging her father
'Madness': Planes just metres away, flying dangerously close from hitting rugby stadium packed with fans in South Africa
Iran's Khamenei urges Gulf rulers in written message to recognize 'real enemy'
Bilibili Takes on YouTube, Big push into global market
PCB complains after interview with Imran’s sons telecast during Pak-England Test











