Top Rated Posts ....

Rauf Klasra's tweet on Khawar Maneka's interview against Imran Khan

Posted By: Saif, November 21, 2023 | 08:33:19


Rauf Klasra's tweet on Khawar Maneka's interview against Imran Khan


خاور مانیکا کے عمران خان کے خلاف انٹرویو پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

جن پی ٹی آئی حامیوں کو بڑی فکر ہے کہ خاور مانیکا کے انکشافات سے ان کے مہاتما کو بہت بڑا سیاسی یا ذاتی نقصان ہو جائے گا ، وہ تسلی رکھیں کچھ بھی نہیں ہوگا بلکہ خان کی مقبولیت بڑھے گی۔ اس ملک میں ذاتی کردار، اخلاقیات، کرپٹ لیڈر یا کرپشن کے ایشوز پر عوام ووٹ ڈالتی ہے نہ اسے ان سکینڈلز سے کوئی فرق پڑتا ہے الٹا چسکے لے گی ۔ اگر پڑتا ہوتا تو عمران خان پہلے تو وزیراعظم نہ بنتے یا آج ان تمام باتوں کے باوجود اتنے مقبول نہ ہوتے اور نواز شریف چوتھی دفعہ وزیراعظم نہ بن رہے ہوتے۔ ساٹھ ملین ڈالرز کی منی لاڈرنگ کے باوجود زرداری صدر تک بن گیا۔ شکر کریں یہ chill قوم ہے اسے لیڈروں کی مالی کرپشن یا اخلاقی کردار جیسی معمولی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یہ تو اتنی سخی قوم ہے کہ جن پر اخلاقی یا مالی الزامات لگ رہے ہوں یہ ان سیاسی لیڈروں سے سخت سوال پوچھنے یا ان کے جواب کا انتظار کیے بغیر الٹا خود ہی سے ان کا دفاع شروع کر دیتی ہے۔ یہ قوم اپنے لیڈروں کے دفاع میں ایسی وضاحتیں گھڑ لیتی ہے جس کا اس لیڈر کو خود بھی علم نہیں ہوتا۔ یقینا وہ سیاسی لیڈر قہہقے لگاتا ہوگا وہ وضاحتیں سن اور پڑھ کر۔
ماشاء اللہ یہ لکڑ ہضم پتھر ہضم قوم ہے۔ بہت بڑا جگر اور دل ہے اس قوم کا۔بس لیٹرا اپنی پسند کا ہو۔ اس لیے ٹوئیٹر پر ایسے دھول نہ اڑائیں نہ خود کو تھکائیں۔ شاید ایک ادھ دن مزید یہ مانیکا تماشہ ہوگا پھر نیا مداری اور نئے تماشائی~شغلی لیڈر اور شغلی قوم۔ وہ گانا یاد آگیا۔۔ مجھے مست ماحول میں جینے دو۔





Comments...