Top Rated Posts ....

Rauf Klasra's interesting tweets about Shah Mehmood Qureshi

Posted By: Saleem, December 02, 2023 | 15:36:26


Rauf Klasra's interesting tweets about Shah Mehmood Qureshi


رؤف کلاسرا نے شاہ محمود قریشی کے بیان کو قوٹ کرتے ہوئے دلچسپ ٹویٹس کیں۔ رؤف کلاسرا نے اپنی ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی کا بیان شیئر کیا، شاہ محمود قریشی نے عدالت میں التجا کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس جہانگیر ترین جیسے لوگ نہیں ہیں کہ میں بڑے وکیل کرسکوں، عمران خان مشہور شخص ہیں ان کی پیروی تو بڑے اور مشہور وکلاء کرنے کو تیار ہیں۔

اس پر رؤف کلاسرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا (اردو ترجمہ) پرانے وقتوں کی خاطر جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی کے اس بوڑھے کامریڈ شاہ محمود قریشی کی مدد کرنی چاہئے یا اس کیلئے کوئی بڑا وکیل کردیں۔۔

رؤف کلاسرا نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
شاہ محمود قریشی کے چند سال پہلے گوشوارے مطابق ان کے بنک اکاونٹ میں 25 کروڑ روپے موجود تھے۔شاہ صاحب خود بھی تگڑا وکیل کر سکتے ہیں لیکن لگتا ہے ان میں فیس دینے کا حوصلہ نہیں ہورہا اور مفت میں لطیف کھوسہ اور اعتزاز وکیل نہیں بنیں گے کیونکہ انہیں قریشی صاحب سے جوابا کسی بڑے فائدے کی امید نہیں ہے۔
شاید شاہ صاحب وکیلوں کی فیس سن کر سوچ رہے ہوں گے میں کیوں سائفر لے کر خان صاحب پاس گیا تھا کہ اس پر کھیلتے ہیں~خدا ہمارے ملتانی پیر صاحب کی تکلیفیں دور کرے۔ امین۔
۔

رؤف کلاسرا کی مزید ٹویٹس ملاحظہ کیجئے۔

غریب مرید بے چارے تو پیر صاحب سے دعا کرانے اور اپنی مشکلات دور کرانے کے لیے آتے ہیں۔اپنے بچوں کے بال بھی ان سے کٹواتے ہیں جس کا نذرانہ دیتے ہیں۔اب اگر پیر صاحب ہی جیل میں ہوں تو ان کے لیے دعا کرانے بے چارے مرید کون سے ان سے بھی بڑے پیر پاس جائیں؟ مرید تو سوچ ہی نہیں سکتے کہ ان کے اتنے بڑے پیر صاحب بھی جیل جا سکتے ہیں۔ پیر صاحب کئی ماہ سے جیل میں ہیں۔ قریشی صاحب کی باتوں سے لگتا ہے ان کا کوئی والی وارث بھی نہیں رہا جو انہیں تگڑا قابل وکیل کر کے دے۔

دراصل شاہ جی کو مفت کا وکیل چاہئے جو بہت بڑا بھی ہو اور فیس بھی نہ لے جیسے عمران خان، زرداری اور نواز شریف کو مل جاتے ہیں۔ لیکن ہمارے شاہ جی بھول جاتے ہیں وہ ان تینوں کی طرح وزیراعظم میٹریل نہیں ہیں کہ کل کلاں وزیراعظم بن کر ان وکیلوں کو سینٹر،وزیرقانون، گورنر پنجاب یا اٹارنی جنرل لگا سکیں~
ہمارے ملتانی شاہ جی بھی تو فرق سمجھیں زرا۔

لینے والے ہاتھ کب دینے والے بنتے ہیں؟ کوئی مرید ہی ادائیگی کرے تو کرے، شاہ جی تو نہیں کریں گے۔
ایک جاننے والے کے والد نیب میں گرفتار ہوئے۔ نیب نے کہا پلی بارگین کر لو۔ بیس کروڑ دے دو چھوڑ دیں گے۔پوچھا پلی بارگین نہ کروں تو؟ نیب نے کہا تین سال سزا ہوگی۔ بولے ٹھیک ہے تین سال سزا دے دو۔ جو مشکل سے ان برسوں میں پیسہ کمایا تھا وہ تمہیں دے دوں ؟ تین سال کا کیا ہے جیل میں بھی گزر جائیں گے اور گھر پر بھی۔کیوں بیس کروڑ دوں۔ ہر ماہ چند لاکھ روپے جیل حکام کو دے کر مزے سے جیل کاٹی۔
تین سال بعد وہ مکمل آزاد تھے۔ آج کل وہ عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مرید پیروں پاس اپنے مسائل حل کرانے جاتے ہیں کہ پیر کوئی تعویذ دے گا تو کرشمہ ہو جائے گا۔ مرید بھلا اتنا باشعور یا طاقتور ہو تو کسی کو پیر یا اپنا مرشد مانے ہی کیوں؟ بے چارے مرید تو شدید انتظار میں ہوں گے اب تک پیر صاحب/مرشد کے موکلین پوری کی پوری جیل اکھاڑ کر کوہ قاف کیوں نہیں لے گئے۔

ٹھیک کہا آپ نے لیکن کیا کریں فیس دینے کا حوصلہ نہیں پڑ رہا ہمارے ملتانی پیر صاحب میں جو اعتزاز احسن،کھوسہ، خواجہ حارث، سلمان اکرم راجہ یا حامد خان چارج کرتے ہیں۔ویسے اب تو پارٹی کے نئے چیرمین گوہر صاحب کو ہمارے پیر صاحب کا کیس مفت لڑنا چاہیے کیونکہ جس سیٹ پر وہ آج منتخب ہوئے ہیں وہ شاہ جی کا حق بنتا تھا۔بدقسمتی سے جیل ان کے آڑے گئی۔











Comments...