Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Asad Umar shares an incident of Imran Khan's superstition Asad Umar shares an incident of Imran Khan's superstition Jail Mein Imran Khan Ka Blaadkaar Kia Gya Hai - Indian Media Ka Dawa Jail Mein Imran Khan Ka Blaadkaar Kia Gya Hai - Indian Media Ka Dawa Indian military shake-up: Lt Gen DS Rana removed, transferred to (KalaPani) over RAW document leak Indian military shake-up: Lt Gen DS Rana removed, transferred to (KalaPani) over RAW document leak Don't bring religion into politics - Singapore PM's Unusual warning to Muslims Don't bring religion into politics - Singapore PM's Unusual warning to Muslims Who was Tiktoker Ayat Maryam and how she was killed? Who was Tiktoker Ayat Maryam and how she was killed? Najam Sethi's aggressive reaction to US Vice President JD Vance's statement about Pakistan & India Najam Sethi's aggressive reaction to US Vice President JD Vance's statement about Pakistan & India

Gharida Farooqi's tweet on Zartaj Gul's video statement from court

Posted By: Nasir, January 03, 2024 | 14:08:07

Gharida Farooqi's tweet on Zartaj Gul's video statement from court


غریدہ فاروقی نے زرتاج گل کی عدالت میں صحافیوں سے کی گئی گفتگو پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
یہ محترمہ جو ادھر ٹسوے بہا رہی ہیں پشاور ہائیکورٹ کے اندر چھپ کر بیٹھی ہوئیں؛ یہ ڈیرہ غازی خان کی رہائشی ہیں، اشتہاری مجرم قرار ہیں، قانون کو مطلوب ہیں، ان پر متعدد ایف آئی آرز ہیں (بشمول 2017/18 کے میرے اس کیس کے جہاں ان کیخلاف میں نے FIA میں شکایت درج کروائی تھی کہ کس طرح ان محترمہ نے میرے خلاف کردار کشی کی گھناؤنی اور رکیک غلیظ مہم چلائی)؛ یہ محترمہ پشاور ہائیکورٹ ضمانت کیلئے تشریف لائیں کیونکہ ان جیسی اکثریت کا خیال ہے کہ پشاور ہائیکورٹ PTI کی ہائیکورٹ ہے۔ عوام الناس کی اطلاع کےلئے اس عدالت میں محض ضمانت کا خرچہ دو لاکھ روپے ہے!!! یہ محترمہ ڈیرہ غازی خان (پنجاب) سے پشاور (خیبرپختونخوا) اور ان جیسے دیگر، “انصاف” لینے کیوں آ رہے ہیں؟؟ یہ محترمہ خود بھی خاتون وکیل کے جعلی بہروپ اور جعلی لباس میں آج پشاور ہائیکورٹ آئیں اور ان کے شوہر بھی وکیل کا جعلی بہروپ جعلی لباس پہنے ہوئے تھے ۔۔۔ واہ بھئی، جعلساز ہوں تو ایسے ۔۔۔

پشاور ہائیکورٹ کو بھی چاہئے کہ وہ انصاف کا ساتھ دے، تحریکِ انصاف کا نہیں ۔۔۔

علاوہ ازیں؛ ان محترمہ نے PTI کے اقتدار میں آنے اور خود وزیر بننے کے بعد کس کس طرح سے اپنے اوپر FIA کا وہ کیس جو میری شکایت پر درج تھا جس میں محترمہ اعترافِ جرم کر چکی تھیں اور انکی گرفتاری ہونی تھی؛ اپنی PTI کی حکومت اور وزارت کا کیسا ناجائز اور غلط استعمال نہیں کیا ان محترمہ نے تاکہ کیس انکے اوپر سے ختم ہو جائے اور کس کس طرح FIA کو ان محترمہ نے ڈرایا دھمکایا نہیں جب تک کہ غیرقانونی طریقے سے کیس ڈراپ نہیں کروا دیا ۔۔۔ سب ریکارڈ کا حصّہ ہے۔





Comments...