Chief Justice PHC opens court at night and grants bail to Zartaj Gul
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان نے رات کو عدالت کھول کو زرتاج گل کی ضمانت منظور کرلی۔ چیف جسٹس نے پشاور پولیس کے اعلیٰ افسران کو عدالت میں طلب کرلیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں جو کچھ ہوتا رہا اس پر مجھے اسلام آباد سے آنا پڑا۔ چیف جسٹس نے کہا اگر میں کسی کو انصاف نہیں دے سکتا تو مجھے مستعفی ہوجانا چاہئے۔ زرتاج گل کے بارے میں چیف جسٹس نے کہا اگر میں نہ آتا تو یہ عورت ساری رات عدالت میں گزار دیتی۔ چیف جسٹس کے استفسار پر سی سی پی او پشاور پولیس نے کہا کہ ہمیں زرتاج گل کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔ چیف جسٹس نے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور کہا کہ کوئی اب زرتاج گل کو گرفتار نہیں کرے گا۔
چیف جسٹس نے کہا اگر کسی کے ساتھ ظلم ہوگا تو میں رات کے 3 بجے بھی عدالت لگاؤں گا۔ زرتاج گل نے چیف جسٹس سے کہا آپ کے ضمانت دینے کے باوجود یہ مجھے گرفتار کرلیں گے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا میری بیٹی خیبرپختونخوا میں کوئی پولیس آپ کو ہاتھ تک نہیں لگائےگی، یہ ہائیکورٹ خیبر پختونخوا کی ہے،یہ میری عدالت ہے، یہ میرا فیصلہ ہے، کسی نے ہاتھ تک لگایا تو میں جانوں اور پولیس جانے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہماری روایات نہیں کہ عورت کو گرفتار کیا جائے۔
ضمانت ملنے کے بعد زرتاج گل پشاور ہائی کورٹ سے روانہ ہوگئیں۔
Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video
South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan
US releases details on alleged UFOs and Aliens
Live: Marka-e-Haq Anniversary Ceremony at GHQ, Field Marshal Syed Asim Munir is chief guest
Russia rejects US Anti-Iran resolution presented in UN Security Council
Exclusive details of Iran's reply to US proposal










