Exchange of harsh words between Hiba Fawad & Fawad Chaudhry's brother Faisal Chaudhry

حبا فواد اور فیصل چوہدری کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد اور فیصل چوہدری کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی ہو گئی۔
فواد چوہدری کے سامنے ایک بار پھر اہلیہ اور بھائی آپس میں اُلجھ پڑے۔
فیصل چوہدری وکیل قیصر امام سے بات کررہے تھے، حبا فواد کی مداخلت پر تلخ کلامی ہوئی۔
حبا فواد چوہدری نے کہا کہ قیصر امام کو اپنا کام کرنے دیں، پروفیشنل وکیل ہیں۔
جس پر فیصل چوہدری نے حبا فواد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تم بَک بَک کرتی ہو۔
حبا فواد نے کہا کہ تم ہر کسی کے ساتھ بَک بَک کرتے ہو۔
تلخ کلامی کے دوران فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کے منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش کرا دیا۔
حبا کی فواد چوہدری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی
حبا فواد کی فواد چوہدری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی۔
حبا فواد نے فواد چوہدری کے ماموں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی فیصل کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
جس پر فیصل چوہدری نے حبا فواد کو جواب دیا کہ بکواس بند کرو، بزرگوں کے ساتھ کس طرح بات کر رہی ہو۔
حبا فواد نے کہا کہ بزگ ہیں تو بزرگ بن کے رہیں، بکواس تم کر رہے ہو۔
ماموں فیصل چوہدری کو پکڑ کر احتساب عدالت سے باہر لے گئے۔
فواد چوہدری نے اپنے بھائی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل یار تم جب آتے ہو پنگا ہو جاتا ہے۔
Source
Lahore: Bhati Gate incident, CCTV footage of woman heading towards manhole
Lahore's Most Expensive Rooftop Acquired at Rs 1 Crore Rent for Basant
Bhati Gate incident, Uzma Bukhari apologizes for sharing wrong facts, offers resignation to CM Maryam Nawaz
If she were my daughter, or one of yours, the entire system would have been shaken - CM Maryam Nawaz
Husband of Bhatti Gate victim talks to media
Atta Tarar confirms Imran Khan was taken to PIMS for eye treatment












