Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Former CM Punjab Manzoor Watto offering funeral prayer while sitting in Land Cruiser Former CM Punjab Manzoor Watto offering funeral prayer while sitting in Land Cruiser Donald Trump's hard hitting tweet about Iranian Supreme Leader Ayatollah Khamenei Donald Trump's hard hitting tweet about Iranian Supreme Leader Ayatollah Khamenei Pakistani Passport now ranked amongst 100 top passports in the world Pakistani Passport now ranked amongst 100 top passports in the world Amazing video: Drone saves man from collapsing house in china Amazing video: Drone saves man from collapsing house in china PMLN's Rana Sanaullah's exclusive interview with Irshad Bhatti PMLN's Rana Sanaullah's exclusive interview with Irshad Bhatti After Iran, Donald Trump won't accept any further aggression against Pakistan by India - Najam Sethi After Iran, Donald Trump won't accept any further aggression against Pakistan by India - Najam Sethi

Journalist Shaista Shahzad's tweets about stunning incident happened with her in Karachi


بول نیوز کی صحافی شائستہ شہزاد نے اپنے ساتھ پیش آئے خوفناک واقعے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

یہ ملک رہنے کے قابل نہیں رہا۔
کل شام چھ بجے گلستان جوہر بلاک پندرہ سے In Drive سے رائیڈ بُک کی،شاہراہ ِ فیصل پر آتے ہی احساس ہوا کہ ڈرائیور نارمل نہیں لگ رہا اس سے کہا کہ Habbit کے پاس دو منٹ کے لیے رُکنا اس نے صاف انکار کر دیا کہ گاڑی تو کہیں نہیں رُکے گی ڈراپ آف لوکیشن سے پہلے! اور بد تمیزی کرنا شروع کر دی۔گاڑی زیادہ تیز چلانا شروع کر دی جبکہ رش آور تھا ایسے لگ رہا تھا کہ وہ نشے میں ہے۔

شکر ہے بھائی ساتھ تھا اس نے کہا بدتمیزی نہیں کرو اور گاڑی سائیڈ پر روک دو،ہم نے مزید نہیں آگے نہیں جانا اس نے گاڑی نہیں روکی اور گالیاں بکنا شروع ہو گیا ہم سب پریشان ہو گئے اس نے اچانک سڑک پر بریک لگائی بھائی کو گھسیٹتے ہوئے گاڑی سے باہر نکالا اور تشدد شروع کر دیا،بھائی کو بچانے کچھ لوگ آئے ہم نے بھی کوشش کی،بھائی کے منہ سے خون آ رہا تھا ہم جیسے تیسے وہاں سے نکل کر ہسپتال پہنچے میرا دماغ تو کام کرنا بند کر چکا تھا،اسے ہسپتال بھیجا خود بہادر آباد پولیس اسٹیشن پہنچی۔

تاکہ واقعہ کی ایف آئی آر درج ہو،پولیس چاہے سندھ کی ہو یا پنجاب کی،جیسا سنا تھا ویسا پایا،میرے ساتھ ایسا سلوک کر رہے تھے جیسے میں مجرم ہوں،درخواست لکھی لیکن پولیس نے نہ ایف آئی آر کاٹنی تھی نہ کاٹی الٹا انتظار کروایا،بہت شرمندگی محسوس ہوئی اور غصہ بھی کہ یہ کیا ملک ہے کون لوگ ہیں ہم،کیا نظام ہے ؟؟؟
وہاں ایک گھنٹہ ضائع کر کے ہسپتال پہنچی بھائی کا بازو Dislocate ہو گیا تھا ایکس ریز اور ٹیسٹ چل رہے تھے۔
اس دوران بہت سے دوستوں کو کالز کی لیکن نہ کوئی مدد کو آیا نہ آنا تھا۔یہ ہے اس دنیا کی حقیقت،جب سر پر پڑتی ہے تو آپ ہی کو کاٹنی ہوتی ہے۔اب یہ شہر یہ لوگ سب زہر لگ رہے ہیں !

اور ڈرائیور مسلسل پیسوں کا تقاضا کر رہا تھا کہ مجھے پورا کرایہ چاہئیے،اسی اثنا میں جب میں اپنا بچہ اور سامان سنبھالے ہوئی تھی ،میں نے پرس کھولا میرے پیسے نیچے گر گئے اس نے سارے پیسے اٹھائے گاڑی نکالی اور بھاگ گیا،پیسے تقریبا سات آٹھ ہزار ہی تھے۔







Comments...