Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
First ever interview of Imran Khan's sons (Kasim & Suleiman) about their father's condition in jail First ever interview of Imran Khan's sons (Kasim & Suleiman) about their father's condition in jail Was the Islamic name of the operation Hafiz Sahib's idea? Journalist asks DG ISPR Was the Islamic name of the operation Hafiz Sahib's idea? Journalist asks DG ISPR Indian air force indirectly admits Rafale jet crash Indian air force indirectly admits Rafale jet crash Memes on Modi and IAF burst out on social media after India's humiliated defeat Memes on Modi and IAF burst out on social media after India's humiliated defeat See the condition of Indian border city Poonch after the ceasefire See the condition of Indian border city Poonch after the ceasefire German media exposes Indian lies and negative propaganda against Pakistan German media exposes Indian lies and negative propaganda against Pakistan

Tayyaba Raja's tweet against her friend Sanam Javed

Posted By: Azam, March 18, 2024 | 08:37:47

Tayyaba Raja's tweet against her friend Sanam Javed


صنم جاوید کی دوست طیبہ راجہ پھٹ پڑیں۔ طیبہ راجہ نے صرف صنم جاوید کو شہرت اور سینیٹ کا ٹکٹ ملنے پر ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا

کسی ایک کو جان بُوجھ کر اُونچا دکھانے کے لئیے ضرُوری نہیں ہوتا کے باقی سب کی قُربانیوں کو پسِ پشت ڈال دیا جائے یا کم دکھایا جائے۔

سوال یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جب خدیجہ شاہ ،طیبہ راجہ ، عالیہ حمزہ کسی کی بھی بیل اے ٹی سی سے نہیں ہوئی تو ایک ہی عورت صنم جاوید کی بیل بار بار اے ٹی سی سے کیسے ہو جاتی تھی؟خدیجہ شاہ واحد عورت ہے جسکے والد بھائی اور خاوند کو اٹھا لیا گیا تھا تو اس نے اپنی گرفتاری خود دی۔۱۸ گھنٹے گاڑی کا سفر کروا کر بلوچستان جیل تک بھیج دیا گیا۔ صنم آٹھ بار گرفتار اسی لئیے ہُوئی کیونکہ اسکی سات بار بیل بھی ہُوئی۔باقی کسی کی تو بیل بھی نہیں ہوتی تھی۔
پانچ کیس خدیجہ شاہ پر بھی تھے مگر خدیجہ شاہ کو جیل سے باہر نکلنے تک نہیں دیا جاتا تھا۔ عائشہ بھٹہ واحد عورت ہے جو جناح ہاؤُس حملہ میں نامزد ہے۔ ماں کو مرے کچھ وقت ہُوا تھا اور باپ کو ٹیومرہے۔

طیبہ راجہ اور عالیہ حمزہ کی بیل لاہور ہائیکورٹ سے ۹ ماہ ۱۳ دن بعد ۱۵ بار بنچ ٹوٹنے کے بعد ہُوئی۔ تب بار بار ای ٹی سی سے کسی ایک کی بیل کیسے ہو جاتی تھی یہ بھی ایک بڑا سوال ہے۔ کسی عورت کی میڈیا کوریج نہیں ہو سکتی تھی اس وقت صرف ایک ہی انسان کی ہیڈ لائینز تک چلنے کی اجازت کیسے تھی یہ بھی ایک سوال ہے۔جیل سے بھی بیانیہ جاری رکھنے کی رسائی جب کسی کی نہیں تھی تب ایک ہی کی رسائی کیسےتھی یہ بھی ایک سوال ہے۔
ابھی ہم سب صرف خان کی واپسی کی وجہ سے خاموش ہیں۔تھوڑا رکیں سب ایک ساتھ بولیں گے۔

میں نے جو کہا وہ ایک بات کے جواب میں کہا۔کسی نے اور خواتین پر بات کر دی تھی اِس لئیے یاد دلانے کے لئیے جواب دیا۔ اور میں اپنے ایک ایک لفظ پر قائم و دائم ہُوں۔ اگر عہدے کے لالچ یا حسد میں کچھ کہنا ہوتا تو اب تک انتظار میں نہ رکتی کہ سب کے پیپر جمع ہو جائیں پھر کہُوں گی، جیل سے آتے ہی کہہ دیتی۔ جب سب آ آ کر پوچھتے اور یہاں درجن بھر رپورٹرز روزانہ انٹرویوز کے لئیے کالز کر رہے ہیں انکے انٹرویوز دے دے کر وہاں کہتی۔ جو کہا ہے اس پر قائم ہُوں۔ اور ہر بار کہا ہے کہ سب سے پہلے خان صاحب اور بی بی ہیں انکے سوا کچھ نہیں۔

اس لئیے اب اسے یہیں چھوڑتی ہُوں اور واپس خان صاحب کی رہائی اور ملٹری کسٹڈی کے لوگوں کی رہائی اور خواتین کی رہائی پر آتے ہیں۔
پاکستان زندہ باد، عمران خان زندہ باد









Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...