Imran Khan's really aggressive talk against Establishment in Adiala jail today
عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں انتہائی جارحانہ گفتگو۔ عمران خان نے کہا اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو عاصم منیر کو نہیں چھوڑوں گا، ساری عمر عاصم منیر کا پیچھا کروں گا۔۔
عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو آج عدالت میں اضافی شیشے لگا کر دیواریں بنا دی گئی ہیں۔
ملک میں جنگل کا قانون ہے اور یہ سب جنگل کا بادشاہ کروا رہا ہے- جنگل کا بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہو جاتے ہیں اور جب چاہتا ہے تو پانچ دن میں ہمیں تین - تین کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے-
جنرل عاصم منیر میری بیوی کو سزا دلوانے میں براہ راست ملوث ہے- جج کہتا ہے کہ میری کنپٹی پر گن رکھ کر فیصلہ کروایا گیا- اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو عاصم منیر کو نہیں چھوڑوں گا، جب تک زندہ ہوں عاصم منیر کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، اس کے غیر آئینی اور غیرقانونی اقدامات کو بےنقاب کرتا رہوں گا-
آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے نہیں سرمایہ کاری سے معیشت مستحکم ہو گی- جنگل کے قانون کے باعث ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی- سعودی عرب کا آنا اچھی بات ہے لیکن سرمایہ کاری کے لیے ملک میں Rule of Law ہونا لازم ہے-
بہاول نگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹا لگایا گیا، لیکن ہمارے لوگوں پر ظلم کرنے والے آئی جی اور وائسرائے نے پھینٹی لگانے والوں سے ہی معافی مانگ لی،
وائسرائے نے کہا کہ “یہ ہمارے بھائی ہیں”،
ایسا سلوک بھائیوں سے نہیں غلاموں سے کیا جاتا ہے،طاقتور نے پھینٹا بھی لگوایا اور معافی بھی منگوائی-۔
ہمارے لوگوں کو ضمنی الیکشن میں بھی روکا جا رہا
ہے-اس وقت ظلم کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے- ہمارے کارکنان نے ایک ایک ووٹ کی حفاظت کرنی ہے، ووٹ پر پہرہ دینا ہے-“۔
بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو:
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2024
“گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو آج عدالت میں اضافی شیشے لگا کر دیواریں بنا دی گئی ہیں،
ملک میں جنگل کا قانون ہے اور یہ سب جنگل کا بادشاہ کروا رہا ہے- جنگل کا بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے…
What is future of PTI & Imran Khan? Suhail Warraich's interview to Mansoor Ali Khan
Indian singer Sonu Nigam's viral video as he sings Mohammad Rafi's song during surgery
Shocking Footages: Buildings sway and shake after massive 7.4 magnitude Earthquake hits Colombia
Alleged audio leak of Mishal Yousufzai & Salman Akram Raja surfaced online
CM Sohail Afridi’s emergency press conference on Imran Khan's health issue
Lahore: Initial postmortem report issued on two women's death in police custody












