Jisko Meri Bat Buri Lagy Wo Babar Azam Ko Apni Behan Ka Rishta De De - Actress Nazish Jahangir to her critics

’جس کو میری بات بری لگی وہ بابر کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں‘: نازش جہانگیر کا ناقدین کو جواب
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے تنقید سے تنگ آنے کے بعد بابر اعظم کے مداحوں سے اپیل کردی۔
نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے کچھ روز قبل مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے تاہم ان کے ایک سوال کے جواب نے بابر اعظم کے مداحوں کو ناراض کر دیا۔
اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بابر اعظم سے شادی کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی۔
اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے اُن پر تنقید کرنا شروع کردی۔
جس کے بعد اب اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بابر اعظم کے مداحوں کے لیے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
نارش جہانگیر نے لکھا کہ’جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں! لیکن میری جان چھوڑ دیں۔
واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پبلک سے پرائیوٹ کردیا تھا لیکن بعد میں اُنہوں نے ناقدین کو جواب دینے کے لیے دوبارہ اپنا اکاؤنٹ پبلک کردیا۔
Source
Hamza Ali Abbasi breaks silence on sister Dr Fazeela’s money laundering case
New satellite images of US AWACS aircraft's destruction in Iranian attack
US Vice President JD Vance blasts on Netanyahu during telephonic conversation
Mehdi Hassan's Exclusive interview with Iran’s Foreign Ministry Spokesman on the war
Iranian President Masoud Pezeshkian visits grocery stores in Tehran, Interacts with people
Robbers killed prominent businessman Amir Awan in Islamabad











