Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Iran unveils Former Iran's Supreme Leader Ali Khamenei's coffin ahead of funeral Iran unveils Former Iran's Supreme Leader Ali Khamenei's coffin ahead of funeral Pakistan's top leadership, PM Shehbaz, Field Marshal attend the funeral of Ayatollah Syed Ali Khamenei Pakistan's top leadership, PM Shehbaz, Field Marshal attend the funeral of Ayatollah Syed Ali Khamenei Lahore assault case: Foreign women make startling revelations in court statements Lahore assault case: Foreign women make startling revelations in court statements Pakistan Air Force officer martyred while saving a woman in Islamabad, How it happened? Pakistan Air Force officer martyred while saving a woman in Islamabad, How it happened? Who is the BOSS in Lahore women assault case? Mansoor Ali Khan shared storyline of the incident Who is the BOSS in Lahore women assault case? Mansoor Ali Khan shared storyline of the incident Indian PM Modi's hypocrisy exposed as he skips Iranian Supreme Leader's funeral Indian PM Modi's hypocrisy exposed as he skips Iranian Supreme Leader's funeral

Gharida Farooqi's tweet on Arif Habib's suggestion to PM Shahbaz regarding Imran Khan


عارف حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ عمران خان سے ہاتھ ملالیں۔ اس پر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

عارف حبیب صاحب کی اس رائے اور تجویز سے بہرحال اتفاق نہیں کہ اڈیالہ جیل کے باسی سے ہاتھ ملایا جائے۔ ملک میں معیشت اچھے اعشاریے دکھانا شروع ہو چکی ہے۔ سٹاک مارکیٹ بہت بہترین کاروبار کر رہی ہے۔ IMF کا SBA کامیابی سے مکمل ہوا؛ بڑے پروگرام کی طرف کامیاب قدم رواں ہیں۔ SIFC کا وژن اور کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ تمام بڑے عالمی مالیاتی ادارے اگلے ایک سے دو سال میں پاکستانی معیشت کے استحکام، بہتری اور مہنگائی بےروزگاری میں کمی کی positive projection کر رہے ہیں۔ خود حکومت کا اندازہ ہے کہ 2030 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ درست سمت کیجانب یکسُوئی سے بڑھتے رہیں تو دیرپا استحکام حاصل ہو جائے گا۔ یوں بھی قید کا بنیادی فلسفہ یہی ہے کہ جس کو قید رکھا گیا ہو وہ اپنی قانونی سزا مکمل کرے اور جس وجہ سے قید رکھا گیا ہو اُس رویے یا کردار میں تبدیلی لائے۔ جب تک ایسا نہ ہو، ہاتھ ملانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جس لیڈر کو جیل ہوئی؛ جیل نے اس کی سوچ رویے اور کردار میں تبدیلی گہرائی پختگی اور نکھار پیدا کیا۔ اگر ان سب کا اظہار کیا جائے اور عملاً ثبوت بھی دیے جائیں تو پھر تو ہاتھ ملانے میں کوئی معانقہ نہیں۔ لیکن اگر مقصد اور رویہ عدم استحکام کا ہو تو پھر کیسے ہاتھ ملانے کا فائدہ ہو سکتا ہے۔ اگر میثاقِ معیشت پر بِنا کسی پس و پیش یا شرائط کے، ملکی استحکام کی خاطر قربانی دینے کا زبانی و عملی اظہار کو تو پھر تو سو بسم اللّہ وگرنہ حالات تو ویسے بھی بہتری کی جانب گامزن ہیں ہی۔





Comments...