Top Rated Posts ....

Gharida Farooqi's tweet on Supreme Court judgement on PTI reserved seats

Posted By: Azam, May 06, 2024 | 08:28:27


Gharida Farooqi's tweet on Supreme Court judgement on PTI reserved seats


پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دیئے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔ غریدہ فاروقی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

تحریکِ انصاف کو میگا ریلیف۔۔۔!

مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن/پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل۔ PTI کی جو مخصوص سیٹیں دیگر جماعتوں کو الاٹ ہوئیں؛ فی الحال معطل ہو گئیں۔ کیا یہ سیٹیں PTI کو واپس ملینگی؛ فی الوقت تو اگلی سماعت ایک مہینہ بعد تین جون کو ہو گی۔۔۔۔

نہ صرف حکومت کی قومی اسمبلی میں 2/3rd اکثریت کھٹائی میں پڑ گئی جس سے ایک “اھم آئینی ترمیم جو حکومت چاہ رہی تھی” سمیت دیگر قانون سازی بھی لٹک گئی ۔۔۔

صدارتی الیکشن کے ووٹ بھی سوالیہ نشان کی زد میں آ گئے ۔۔۔

میرا یہی موقف رہا کہ PTI سے ان سیٹوں پر فاش تکنیکی اور قانونی غلطی ضرور ہوئی جس کی بِنا پر یہ سیٹیں انہیں نہیں دی گئیں؛ ہاں البتہ اخلاقی، پارلیمانی اعتبار سے یہ سیٹیں PTI کی تھیں؛ آئینی اعتبار سے proportion of representation کے مطابق یہ دیگر جماعتوں میں بھی نہیں بانٹیں جا سکتی تھیں ۔۔۔ الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ وہ آئینی باڈی ہے یہ فیصلہ کر سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے اندر ہی اس عبوری فیصلے سے کیا پیغام دیا ہے وہ بھی مدِّنظر رہے۔۔۔

دوسری جانب ایک اور اھم پہلو بھی قابلِ غور ہے جو اس سارے معاملے میں سب سے لازم ہے کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جہاں آئین واضح نہیں؛ اور اگر سپریم کورٹ نے اس پہلو کی وضاحت کرنی ہے تو تین ججوں کا نہیں بلکہ پانچ ججوں کا بینچ ہونا چاہئیے۔ اگر تین جج اس کیس کا فیصلہ کرینگے تو متنازعہ رہے گا۔ یہ Practice And Procedure Act کا حصّہ ہے ۔۔۔






Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...