Breaking News: 12 Pakistanis arrested in Canada for committing fraud


کینیڈین بینکوں سے فراڈ کے الزام میں 12 افراد گرفتار، پاکستانی نمایاں
کینیڈا میں بینکوں سے کیے جانے والے فراڈز کے حوالے سے 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان میں پاکستانی نمایاں تعداد میں ہیں۔ ٹورونٹو پولیس نے جعلی دستاویزات پر اکاؤنٹ کھلوانے کے الزام میں یہ مقدمات درج کیے ہیں۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں حسنین اکرم، ظل علی چودھری، حمزہ بیگ، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔
ٹورونٹو پولیس کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے پاس سے سیکڑوں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ، لاکھوں ڈالر اور دیگر کرنسیاں برآمد ہوئی ہیں۔ تمام ملزمان پر کم و بیش 40 لاکھ ڈالر کے مساوی ایڈوانس قرضوں کی رقوم ڈکار جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بیشتر ملزمان کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سے ہے۔ ملزمان نے کئی برس تک غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے 680 جعلی دستاویزات تیار کیں۔
Source
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands
Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry
Man arrested for assaulting Islamabad traffic police officers
What is 27th amendment? Here are some key points
Knife attack on London train leaves 9 injured, 2 arrested











