Kamran Khan's tweet on Imran Khan's bail in Al-Qadir trust case
عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت منظور ہونے پر کامران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
بلا شک و تردد گزشتہ ایک سال کے دوران عمران خان کے خلاف جو درجنوں بے سروپا کیس بنائے گئے اس طویل فہرست کا شاید سب سے احمقانہ کیس القادر ٹرسٹ کیس ہے اور اس حقیقت کی تصدیق آج اسلام ہائی کورٹ کی جانب سے کردی گئی اور عمران خان کی رہائی کا حکم دیا گیا اس کیس کی حقیقت اسلام ہائی کورٹ میں عمران خان نے ان چند جملوں کے بیان میں سمجھا دی گھی آپ بھی عمران خان کا بیان پڑھ لیں اور اس اس کیس کے ساتھ ساتھ ملک ریاض اور برطانوی کرائم ایجنسی کے درمیان نان کرمنل خالص سول معاہدے کی حقیقت بھی جان لیں عمران خان کہتے ہیں:
" القادر ٹرسٹ کیس جتنا مضحکہ خیز اور احمقانہ کوئی کیس نہیں ہو سکتا کیونکہ جو پیسہ پاکستان واپس لایا گیا وہ نہ صرف قومی خزانے میں ہے بلکہ حکومت اس پر اربوں روپے کا منافع بھی کما رہی ہے۔ یہ رقم ملک ریاض اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں براہ راست سپریم کورٹ کو بھیجی گئی۔ نہ تو اس رقم کو کسی عدالت میں ریاست پاکستان کی جائیداد قرار دیا گیا اور نہ ہی کسی عدالت میں اسے جرم کی کارروائی قرار دیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے آخر سے مئی 2023 تک حکومت پاکستان نے ملک میں واپس آنے والی اس رقم پر 13 ارب 94 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے جب کہ مئی 2023 سے لے کر اب تک ہونے والے منافع کے اعداد و شمار کے مطابق جاری ہونا ابھی باقی ہے۔ شوکت خانم اور نمل کی طرح القادر ٹرسٹ میری یا میرے خاندان کی ملکیت نہیں ہے اور نہ ہی میں نے اس سے ذاتی طور پر کوئی فائدہ اٹھایا ہے۔ غریب بچوں کو اسلامی علوم اور جدید مضامین کی مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک ویران اور صحرائی سرزمین پر قائم کی گئی القادر یونیورسٹی کا مکمل انتظام و انصرام ٹرسٹ کے ذمے ہے"
بلا شک و تردد گزشتہ ایک سال کے دوران عمران خان کے خلاف جو درجنوں بے سروپا کیس بنائے گئے اس طویل فہرست کا شاید سب سے احمقانہ کیس القادر ٹرسٹ کیس ہے اور اس حقیقت کی تصدیق آج اسلام ہائی کورٹ کی جانب سے کردی گئی اور عمران خان کی رہائی کا حکم دیا گیا اس کیس کی حقیقت اسلام ہائی کورٹ… pic.twitter.com/6LvZK8h0ij
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) May 15, 2024
Kasur: Brave citizen resists robbery and shots the robber after snatching his gun
New York Times exposes India’s dominance in cricket
Donald Trump refuses to apologize for posting insulting video of Obama and his wife
US Ambassador & Consul General enjoy kite flying in Lahore
Court indicts Ducky Bhai, wife Aroob Jatoi in gambling app case
Indian politician Shashi Tharoor questions India’s Anti-Pakistan policy










