Top Rated Posts ....

Bushra Bibi got angry with Imran Khan during Al-Qadir trust case hearing

Posted By: Zubair, May 17, 2024 | 14:54:32


Bushra Bibi got angry with Imran Khan during Al-Qadir trust case hearing


بشری ٰ بی بی عمران خان سے ناراض ہوگئیں، کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے بار بار کہنے پر فیملی کارنر میں نہ گئیں۔۔

Youtube


190 ملین پاونڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں سماعت کے دوران عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کسی کی بات سُننے سے انکار کر دیا۔

سماعت کے آغاز پر بشری بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ بشری بی بی نے روسٹرم پر جاکر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے جج سے کہا کہ گذشتہ سماعت میرے بغیر کی گئی، میں انتظار کرتی رہی۔

جج نے بتایا کہ گذشتہ سماعت بغیر کارروائی ملتوئی ہوئی تھی۔ بشری بی بی نے کہا کہ ہمیں کسی نے سماعت ملتوی ہونے پر آگاہ نہیں کیا، میں قیدی نہیں نا انصافیوں کا شکار ہوں۔ بشری بی بی نے جج سے کہا کہ ہمیں آپ پر اعتماد نہیں جیسے سابقہ ججز پر نہیں تھا۔

جج نے بتایا کہ گذشتہ سماعت جیل انتظامیہ کی استدعا پر ملتوی کی۔ جج نے ملزمان کے وکلا سے سوال کیا کہ کیا آپ کو عدالت پراعتماد نہیں۔؟ وکلا نے کہا کہا اُن کو عدالت پر اعتماد ہے تاہم موکل سے مشورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

ڈیڑھ گھنٹے کی مشاورت کے بعد بشری بی بی اور وکلاء نے دوبارہ عدالت پراعتماد کا اظہار کردیا

سماعت کے آغاز پر بشری بی بی کمرہ عدالت آئیں تو فیملی کارنر میں نہ گئیں اور میڈیا باکس کے سامنے بیٹھ گئیں۔ بشری بی بی کمرہ عدالت آ کر عمران خان اور ان کی بہنوں سے ملنے کے لیے نہ گئیں۔ بانی پی ٹی آئی کے اصرار کے باوجود بشری بی بی فیملی کارنر میں نہ گئیں۔ بشری بی بی بیٹیوں سے ملنے کے لیے عدالت سے باہر گئیں اور اُن کی بیٹیوں کو باہر بلوایا گیا۔

عدالت پر عدم اعتماد ختم کرنے کے حوالے سے عمران خان اور وکلاء ڈیڑھ گھنٹے تک بشری بی بی کو سمجھاتے رہے۔ بشری بی بی نے دوپہر2 بجے کمرہ عدالت میں ہی نماز ظہر ادا کی۔

ملزمان کے وکلاء نے مشاورت کے بعد عدالت میں نئی درخواست دائر کی درخواست میں نیب عدالت سے دیگر مقدمات کی طرح کیس کی ہر 14دن بعد سماعت استدعا کی گئی

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے 22 مئی کو درخواست کی سماعت کے لیے نوٹسز جاری کردئیے

190 ملین پاونڈ ریفرنس میں آئے کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا۔


Source



Comments...