Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Cricketer Usman Khawaja’s family targeted with racist comments on social media Cricketer Usman Khawaja’s family targeted with racist comments on social media Tragic Death of Lahore Private University Student - What Really Happened? Tragic Death of Lahore Private University Student - What Really Happened? Engineer Muhammad Ali Mirza's first video after spending 103 days in jail Engineer Muhammad Ali Mirza's first video after spending 103 days in jail British Newspaper Financial Times names Field Marshal Asim Munir as top strategic leader British Newspaper Financial Times names Field Marshal Asim Munir as top strategic leader Who is behind attack on Shahzad Akbar in UK? Umar Cheema's analysis Who is behind attack on Shahzad Akbar in UK? Umar Cheema's analysis Is Fawad Chaudhry finding a way for Imran Khan? Is Fawad Chaudhry finding a way for Imran Khan?

Hasan Ali Zaigham, Ambassador of Pakistan to Kyrgyzstan issued important message for Pakistani students


پاکستانی سفیر کی کرغزستان میں موجود طلبہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے پاکستانی طلبہ کو حالات معمول پر آنے تک گھروں پر رہنے کی ہدایت کردی۔

پاکستانی سفیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں، طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا پیغام موصول ہوا ہے، پاکستانی سفارتخانہ کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے نے طلباء و طالبات کیلئے رابطہ ٹیلیفون نمبر جاری کردیا ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں 00996507567667 پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ کرغزستان میں طلبہ کےدرمیان جھگڑے کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں، کئی طلبہ کے ہلاک ہونے اور طالبات کے ساتھ زیادتی کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔

پاکستانی طلبہ پر بھی تشدد کیا گیا ہے اور ایک پاکستانی طالب علم کا کہنا ہے کہ طلبہ کے واٹس ایپ گروپ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تین پاکستانی طالب علم بھی مارے گئے ہیں تاہم جیو نیوز سوشل میڈیا کے ذریعے آنے والی ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکتا۔

بشکیک میں میڈیکل کے پاکستانی طالب علم محمد عبداللّٰہ، حسنین اور کئی دیگر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا، مصری طلبہ کی جانب سے کرغز طلبہ کے خلاف ردعمل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔

کرغز طلبہ پورے بشکیک میں غیرملکی طلبہ و طالبات پر حملے کررہے ہیں، بعض طالبات سے بھی جیو نیوز نے بات کی ہے مگر وہ ویڈیو پر نہیں آئیں اور آڈیو پیغام دیا ہے۔


Source



Comments...