Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Asad Umar shares an incident of Imran Khan's superstition Asad Umar shares an incident of Imran Khan's superstition Pak India conflict: Deputy PM Ishaq Dar and DG ISPR's important press conference Pak India conflict: Deputy PM Ishaq Dar and DG ISPR's important press conference Indian military shake-up: Lt Gen DS Rana removed, transferred to (KalaPani) over RAW document leak Indian military shake-up: Lt Gen DS Rana removed, transferred to (KalaPani) over RAW document leak Muhammad Malick's comments on Pak India conflict Muhammad Malick's comments on Pak India conflict Pak-India Tensions: Sirens Installed In 29 Districts Of Khyber Pakhtunkhwa Pak-India Tensions: Sirens Installed In 29 Districts Of Khyber Pakhtunkhwa Telegram leaked document exposes RAW’s role in Pahalgam false flag Operation Telegram leaked document exposes RAW’s role in Pahalgam false flag Operation

Mob tried to kill elderly Chrisitian in Sargodha over Quran blasphemy


سرگودھا: قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے الزام کے بعد ہجوم مشتعل، معمر شخص پر تشدد

پنجاب کے شہر سرگودھا کی مجاہد کالونی میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے ایک شخص کے گھر کا گھیراؤ کر لیا اور اسے آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔

ہفتے کی صبح مجاہد کالونی میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی اطلاع پر اہلِ علاقہ مشتعل ہو گئے اور ٹائر جلا کر احتجاج شروع کر دیا۔ ہجوم میں شامل کچھ افراد مذہبی نعرے بازی بھی کرتے رہے اور لوگوں کو ایک گھر کو آگ لگانے پر اکساتے رہے۔

کچھ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے بھی تھے جب کہ جس شخص پر قرآن کی مبینہ بے حرمتی کا الزام تھا اس کے گھر کا بجلی کا کنکشن بھی زبردستی کاٹ دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تین سے چار گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد صورتِ حال پر قابو پالیا ہے جب کہ متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا شارق کمال صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ امن کمیٹی کے اراکین بھی علاقے میں پہنچ گئے ہیں جنہوں نے مظاہرین کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور انہیں واپس گھروں کو لوٹ جانے کا کہا۔

معمر شخص پر ہجوم کا تشدد

مجاہد کالونی میں سلطان مسیح نامی شخص کے گھر کی دیوار کے پاس بوسیدہ قرآن کے اوراق کا باکس نصب تھا۔ سلطان کے والد نوید مسیح پر الزام ہے کہ انہوں نے باکس سے قرآن کے بوسیدہ اوراق نکالے اور انہیں آگ لگا دی۔ تاہم نوید اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔

مشتعل ہجوم نے نوید مسیح کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جنہیں پولیس نے بمشکل ہجوم کی گرفت سے نکال کر تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔

نوید مسیح کو اسپتال منتقل کرنے کے دوران ہجوم نے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر پتھراؤ بھی کیا جس سے ایمبولینس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے نوید مسیح کے بیٹے سلطان کی جوتوں کی فیکٹری کو بھی آگ لگا دی ہے۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے سرگودھا کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گل والا گاؤں کی مسیحی کمیونٹی کی جانوں کو مبینہ طور پر خطرہ ہے جہاں ہجوم مشتعل ہے۔

ایچ آر سی پی نے پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر امن کی بحالی، مسیحی آبادی کے تحفظ اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، ڈی پی او

مجاہد کالونی میں جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کے واقعے کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کر کے مشتعل ہجوم میں سے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرگودھا کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز کے مطابق مختلف اطراف سے پتھراؤ کرنے والے افراد کو حراست میں لے گیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈاکٹر اسد اعجاز کے مطابق اس وقت صورتِ حال قابو میں ہے۔ اشتعال پھیلانے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔


Source



Comments...