Germany considers Afghan deportations after the death of police officer

پولیس اہلکار کا قتل، جرمنی نے افغان باشندوں کو ملک سے نکالنے کا ارادہ ظاہر کردیا
جرمنی ان افغان تارکین وطن کو واپس افغانستان بھیجنے پر غور کر رہا ہے جو ملکی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔
جرمنی میں گزشتہ ہفتے چاقو حملے میں ایک پولیس افسر کی ہلاکت کے بعد جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے ہجرت پر مزید سخت لائحہ عمل اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
روئٹرز کے مطابق اس طرح کا اقدام متنازع ہوگا کیونکہ جرمنی لوگوں کو ان ممالک میں واپس نہیں بھیجتا جہاں ان کی جان کو خطرہ ہو۔
2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد جرمنی نے افغانوں کی ملک بدری بند کر دی تھی۔
جرمن وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ کئی مہینوں سے اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور جلد از جلد فیصلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
وزیر داخلہ نینسی فیزر نے صحافیوں کو کہا کہ ’یہ بات میرے لیے واضح ہے، جو لوگ جرمنی کی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ ہیں، انہیں فوری طور پر ملک بدر کیا جانا چاہیے‘، اس میں افغانستان اور شام میں لوگوں کو بھیجنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا، ’میں اس بات پر بھی پوری طرح اٹل ہوں کہ جرمنی کے سکیورٹی مفادات واضح طور پر ان متاثر کرنے والوں کے مفادات سے زیادہ ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پہلے ہی دوسرے ممالک میں ملک بدری کو تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
جمعے کو جرمنی کے شہر مانہیم میں ایک اسلام مخالف تقریب کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان کے چاقو سے حملے میں چھ افراد شدید زخمی ہوئے تھے اور ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔
حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا، جو جرمنی میں غیر قانونی طور پر مقیم نہیں تھا۔
Source
Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry
What is 27th amendment? Here are some key points
27th Amendment: What’s Changing in Pakistan’s Constitution - Kamran Khan's Analysis
Knife attack on London train leaves 9 injured, 2 arrested
Closure of Pak’s airspace leaves Indian airlines in trouble, Air India demands compensation from Modi
A large pod of whales was seen in the sea near Gwadar












