Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Asad Umar shares an incident of Imran Khan's superstition Asad Umar shares an incident of Imran Khan's superstition Pak India conflict: Deputy PM Ishaq Dar and DG ISPR's important press conference Pak India conflict: Deputy PM Ishaq Dar and DG ISPR's important press conference Indian military shake-up: Lt Gen DS Rana removed, transferred to (KalaPani) over RAW document leak Indian military shake-up: Lt Gen DS Rana removed, transferred to (KalaPani) over RAW document leak Muhammad Malick's comments on Pak India conflict Muhammad Malick's comments on Pak India conflict Pak-India Tensions: Sirens Installed In 29 Districts Of Khyber Pakhtunkhwa Pak-India Tensions: Sirens Installed In 29 Districts Of Khyber Pakhtunkhwa Telegram leaked document exposes RAW’s role in Pahalgam false flag Operation Telegram leaked document exposes RAW’s role in Pahalgam false flag Operation

Fayaz ul Hassan Chohan's tweet about Imran Riaz Khan

Posted By: Amjad Shah, June 18, 2024 | 19:09:40

Fayaz ul Hassan Chohan's tweet about Imran Riaz Khan


فیاض الحسن چوہان نے عمران ریاض خان کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

یہ 2021 کی بات ہے کہ وی لاگر عمران ریاض نے پی ٹی آئی کی بزدار حکومت کی جائز وناجائز کرپشن نااہلی اور بد انتظامی کے خلاف صبح دوپہر شام وی لاگ کھڑکانے شروع کر دیے۔۔پنجاب میں کسی منسٹر کو جرات نہیں پڑ رہی تھی کہ وہ اُس کی وزیر اعلی عثمان بزدار کی ذات اور پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے خلاف ہرزہ سرائیوں کے آگے بند باندھ سکے۔ایسے میں بانی تحریک انصاف نے وزیراعلی عثمان بزدار کو حکم دیا کہ سب سے پہلے تو یہ پتا کرو کہ عمران ریاض کی دُم پر اچانک کس نے پاؤں رکھا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی حکومت اور بزدار کے خلاف ڈھونڈ ڈھونڈ کر جرائم الزامات اور گناہوں کی فہرست کیوں اور کیسےمرتب کر رہا ہے۔۔۔؟؟؟؟
دوسرا حکم وزیراعظم ہاؤس سے بانی تحریک انصاف کا یہ آیا کہ فیاض الحسن چوہان سے کہا جائے کہ وہ عمران ریاض کے الزامات کا مدلل جواب دے۔۔۔۔!!!
خیر عمران ریاض کے الزامات کا جواب تو جو میں دیا ہی۔۔۔بزدار حکومت کی سپیشل برانچ اور میری ذاتی تفتیش کے بعد سب سے حیرتناک انکشاف یہ ہوا کہ حضرت عمران ریاض فوج کے پے رول پر کام کررہے تھے۔۔۔اور کیونکہ۔۔۔جنرل باجوہ عثمان بزدار حکومت کی مبینہ کرپشن نااہلی اور پوسٹنگ ٹرانسفر میں بشری بی بی اور اُن کی فیملی و سہیلی کی لازوال اور بے مثال معاشی مداخلت سے نالاں تھے اور وہ عثمان بزدار کو تبدیل کرکے ایک جاندار متحرک اور بشری بی بی کے اثر سے پاک شخصیت کو وزیراعلی بنانا چارہے تھے۔۔۔اوراُن کا استدلال یہ بھی تھا کہ پنجاب حکومت کی وجہ سے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت تنزلی وتباہی کاشکار ہورہی ہے۔۔!!
اِس مقصد کے لیے آرمی چیف کے ڈائریکٹ ماتحت خفیہ ایجینسی کی اشیرباد اور اُس کی چرنوں پر بیٹھ کر عمران ریاض فوج کی سیاسی بالا دستی کے خلاف جنگ لڑرہا تھا۔دن رات پی ٹی آئی اور بزدار حکومت کی نااہلیاں عوام کے سامنے طشت ازبام کیا کرتا تھا۔کیونکہ 2021 پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی انتظامی اور معاشی نااہلی اور مہنگائی وکرپشن کی وجہ سے عوام میں نفرت کے عروج کا سال تھا۔۔!! اور یوٹیوب میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بولنے پر وویورشپ ملتی تھی اور پھر اُس کے پاداش میں ڈالرز کی برسات ہوتی تھی۔۔!!!
اُس وقت فوج کے پے رول پر کام کرنا عین ثوابِ دارین تھا۔۔اور جیسے ہی مارچ 2022 میں غیرملکی طاقتوں اور ایجینسیوں کے ذریعے سوشل میڈیا ٹولز اور پلیٹ فارمز استعمال کرکے بانی تحریک انصاف کو انتہائی پاپولر اور نیلسن منڈیلا کی پھوپھی کا پتر بنا دیا گیا اور عوام کی وویور شپ کا رُخ پی ٹی آئی اور بانی تحریک انصاف کی طرف موڑ دیا گیا تو یہی عمران ریاض فوج کی سیاسی بالادستی اور خفیہ ایجینسیوں کے کردار کو پاکستان کے لیے زہر قاتل قرار دینے کے وی لاگ بنانا شروع کرکے ویور شپ اور ڈالرز کی بند بانٹ میں لگ گئے۔۔۔!!!
ثابت ہوا کہ۔۔۔۔بنیادی ایجنڈا ہوا کے رُخ کے مطابق اپنے ویڈیو وی لاگ بنانے ہیں اور ویورشپ کی صورت میں ڈالر بنانے ہیں۔۔۔چاہے فوج اور خفیہ ایجینسیوں کی گود میں بیٹھ کر۔۔یاپھر۔۔اُن کی عزت وقار اور احترام کا جنازہ نکال کر۔۔۔!!!! کل اگر عوام کی اکثریت کے ذہنوں اور دماغوں میں بانی تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کے خلاف نفرت پیدا ہو گی تو پھر وی لاگز بانی تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کے خلاف ہونگے۔۔۔ !!
باقی سول بالادستی کے نعرے اور بڑکیں محض پھوکے فائر ہیں اور تھوک سے پکوڑے تلنے کے مترادف ہیں۔۔۔اصل ملجع ماوی اور پیر واُستاد ڈالرز ہیں۔۔۔۔۔!!!!!





Comments...