Breaking News: 577 Hajj pilgrims died in Makkah in intense heat

مکہ مکرمہ میں شدید گرمی سے 577 حجاج کرام جاں بحق
مکہ مکرمہ میں رواں سال حج کے دوران شدید گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر ، 60 کا اردن اور 35 کا تیونس سے ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں انڈونیشیا کے 144، ایران کے 11 اور سینیگال کے 3 حاجی بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق پیر کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر رکھی تھی اور اسی مناسبت سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عزام کرام کے لیے جگہ جگہ پانی کے فواروں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔
Source
Kasur: Brave citizen resists robbery and shots the robber after snatching his gun
New York Times exposes India’s dominance in cricket
Donald Trump refuses to apologize for posting insulting video of Obama and his wife
US Ambassador & Consul General enjoy kite flying in Lahore
Chinese man extracts 191 grams of gold from discarded SIM cards
Court indicts Ducky Bhai, wife Aroob Jatoi in gambling app case










