Delhi police arrests Muslim boy for making indecent comment about Indian army soldier's widow
انڈین آرمی کے شہید کیپٹن انشومن سنگھ کی نوجوان بیوہ کے متعلق سوشل میڈیا پر غلیظ کمنٹ کرنے والے صارف احمد کو دہلی پولیس نے ڈھونڈ کر گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر انڈین آرمی کے شہید کیپٹن انشومن سنگھ کی نوجوان بیوہ سمرتی سنگھ کی ایک تصویر کے نیچے احمد نامی ایک لڑکے نے انتہائی نازیبا کمنٹ کیا۔ جس پر سوشل میڈیا پر سخت غم و غصہ دیکھنے میں آیا اور لوگوں کی طرف سے مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
آج دہلی پولیس نے احمد نامی اس لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ یہ لڑکا دہلی میں ہی مقیم تھا۔ اس لڑکے نے کیپٹن انشومن سنگھ کی بیوہ کے متعلق کیا کمنٹ کیا تھا، وہ نیچے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

انشومن سنگھ کی بیوہ سمرتی سنگھ اپنے شوہر کو دیئے گئے اعزاز کو وصول کرنے کیلئے ایک تقریب میں شریک تھیں، اسی تقریب کی تصاویر میں سے ایک پر احمد نامی لڑکے نے یہ کمنٹ کیا۔


احمد نامی لڑکا گرفتاری کے بعد دہلی پولیس کی تحویل میں

71 Robbers of Kacha Region in Larkana and Sukkur Divisions Surrender Weapons
Nephew killed his Aunt declaring her a blasphemer in Gujranwala - Umar Cheema shares details
People should invest in stock market instead of keeping money in banks - Justice Aminuddin
Maulana Sherani got married for the second time at the age of 92
Maulana Tahir Ashrafi shares complete detail of negotiations with TLP before operation
Sania Imran wins UK National Curry Week Cook-Off 2025 award









