Breaking News: PTI leader Shafqat Mahmood announced to quit politics
بریکنگ نیوز۔ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا
شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
سیاست سے ریٹائرمنٹ
آج سے 34 سال پہلے میں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا۔ بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے - میں اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ نا ہی کسی پریشر کی وجہ سے ہے، اور نا ہی میرا ارادہ کسی اورسیاسی جماعت میں جانے کا ہے۔ یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اور اس کا تعلق وقت اور عمر کے تقاضے سے ہے۔ میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کے سیاست میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے۔
سیاست کے اس سفر کے دوران بہت سے نشیب و فراز آئے -سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کا ممبر اور وفاقی و صوبائی وزیر رہا۔ جیل کی یاترا کرنے کا بھی اتفاق ہوا۔ مجھے اطمینان ہے کے میں نے ہمیشہ اپنی ساری ذُمّہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں اور ہر عہدے کو ایک فرض سمجھ کے نبھایا۔اللّٰہ کا شکر ہے کے آج تک کسی نےناجائز الزام تک نہیں لگایا۔
بطور وزیر تعلیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یکساں نصاب بنایا اور کووڈ کے مشکل وقت میں تعلیمی نظام کامیابی سے سنبھالا ۔میں چیئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ خدمت کا موقع فراہم کیا ۔ میں تحریک انصاف اور اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دو دفعہ مجھے شرف نماندگی بخشا۔ ملک کی خدمت کا یہ جذبہ تاحیات رہے گا اور امید ہے کے تحریر تدریس اور میڈیا کے ذریعے یہ سفر جاری رہے گا۔
سیاست سے ریٹائرمنٹ
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 21, 2024
آج سے 34 سال پہلے میں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا۔ بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے - میں اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ نا ہی کسی پریشر کی وجہ سے ہے، اور نا ہی…
سیاست کے اس سفر کے دوران بہت سے نشیب و فراز آئے -سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کا ممبر اور وفاقی و صوبائی وزیر رہا۔ جیل کی یاترا کرنے کا بھی اتفاق ہوا۔ مجھے اطمینان ہے کے میں نے ہمیشہ اپنی ساری ذُمّہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں اور ہر عہدے کو ایک فرض سمجھ کے نبھایا۔اللّٰہ کا…
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 21, 2024
بطور وزیر تعلیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یکساں نصاب بنایا اور کووڈ کے مشکل وقت میں تعلیمی نظام کامیابی سے سنبھالا ۔میں چیئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ خدمت کا موقع فراہم کیا ۔ میں تحریک انصاف اور اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں…
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 21, 2024
Kosovo PM slammed with eggs by furious opposition
First video of Iran’s Supreme Leader Ayatollah Mojtaba Khamenei has been released by Iran's Tasnim news
What is future of PTI & Imran Khan? Suhail Warraich's interview to Mansoor Ali Khan
Indian singer Sonu Nigam's viral video as he sings Mohammad Rafi's song during surgery
Chinese astronauts grow rice in space on Tiangong station
Amazing scenes as Riyadh’s 'Kingdom Tower' illuminated with Pakistan, Saudi Arabia & Türkiye flags











