Kamran Khan's tweet on General (R) Faiz Hameed's arrest
جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری پر کامران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سخت ترین مصیبت میں پھنس چکے ہیں نہ صرف ان کو کورٹ مارشل کا سامنا ہے، وہ ممکنہ طور پر اپنے رینک، ریٹائرمنٹ کے بعد کی بعد حاصل کردہ تمام مراعات بشمول پینشن پلاٹس وغیرہ اور دیگر فوجی خدمات کے فوائد سے محروم ہو سکتے ہیں، اور غالباً ممکنہ طور پر ایک طویل سزائے قید ابھی ن کی منتظر ہے۔
اپنے وقت کے مرد آہن سیاسی منظر نامے کے سیاہ سفید کے مالک جنرل فیض کے انجام کا یہ عبرتناک ممکنہ منظرنامہ حال ہی میں ابھرا جب مزید سنگین الزامات کی تصدیق کے علاوہ، ایک دو ستارہ جنرل کی سربراہی میں 4 ماہ کی فوجی تحقیقات نے ان کے خلاف سنگین الزامات کے ٹھوس شواہد اکٹھے کیے ان الزامات میں ٹاپ سٹی بلڈر لمیٹڈ کے مالک کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل فیض کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تصدیق بھی شامل ہے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ٹاپ سٹی بلڈر کے مالک نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 12 مئی 2017 کو جنرل فیض کے کہنے پر آئی ایس آئی حکام نے اعلیٰ سٹی آفس اور شکایت کنندہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے گھر سے سونا، ہیرے اور رقم سمیت قیمتی سامان قبضے میں لے لیا۔ سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا بتایا گیا ہے کہ چار ماہ کی طویل تحقیقات کے نتائج بھی سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض کو فوجی ایکٹ کے متعلقہ سیکشنز کی سنگین خلاف ورزیوں میں بھی ملوث پایا گیا ہے ملٹری ایکٹ کی یہ شقیں ہیں جو ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں پر بھی لاگو ہوتی ہیں جنرل فیض گرفتار ہیں کورٹ مارشل جاری ہے اور سزا کا انتظار ہے یہ وہی جنرل فیض ہیں جو سال 2021 میں اپنے آپ کو آئیندہ آرمی چیف بنوانے کی بساط بچھا چکے تھے مگر نصیب میں کچھ اور لکھا ہوا تھا
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سخت ترین مصیبت میں پھنس چکے ہیں نہ صرف ان کو کورٹ مارشل کا سامنا ہے، وہ ممکنہ طور پر اپنے رینک، ریٹائرمنٹ کے بعد کی بعد حاصل کردہ تمام مراعات بشمول پینشن پلاٹس وغیرہ اور دیگر فوجی خدمات کے فوائد سے محروم ہو سکتے ہیں، اور… pic.twitter.com/7rdwscBVPL
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) August 12, 2024
Wakalat Kar Ray Ho Ya Badmashi? Exchange of harsh words b/w Rajab Butt's lawyer Mian Ali Ashfaq and the other lawyer
Famous YouTuber Rajab Butt physically assaulted at sessions court in Karachi
First meeting between CM KP Sohail Afridi and Mansoor Ali Khan along with other journalists
UAE response on Saudi Arabia's statement about Yemen & UAE
Pakistani journalist Mona Khan sets Guinness world record at the London Marathon
What lies ahead for PIA? Exclusive interview with new Owner Arif Habib











