I should not be tried in military court, it will damage Pakistan's image - Imran Khan
مجھے ملٹری کورٹ نہ لے جایا جائے اس سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا، جنرل فیض کا اوپن ٹرائل کیاجائے۔ عمران خان کا آرمی چیف سے مطالبہ۔
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف، جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں کیوں کہ جنرل (ر) فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے مطالبہ ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں، جنرل فیض اور میرا معاملہ فوج کا انٹرنل مسئلہ نہیں، میں سول سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہوگیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں، جنرل فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔
انہوں ںے کہا کہ اگر 9 مئی سازش کا مرکزی کردار جنرل (ر) فیض ہے تو مطالبہ کررہا ہوں اوپن ٹرائل کیا جائے، 9 مئی کو میرے اغوا کا حکم فوج کے نمبر 1 بادشاہ، سپر کنگ نے دیا تھا، 9 مئی کا معاملہ نیشنل سیکورٹی نہیں لوکل ایشو ہے۔
Source
Donald Trump, I know you are watching I have 4 words for you - Zohran Mamdani blasts at Donald Trump
Donald Trump's reaction on Zohran Mamdani's victory in New York mayor election
What is 27th amendment? Here are some key points
27th Amendment: What’s Changing in Pakistan’s Constitution - Kamran Khan's Analysis
Asad Umar's views on Fawad Ch & others' interaction with Shah Mehmood Qureshi
FIA stopped Sheikh Rasheed from leaving Pakistan for Umrah











