Imran Khan protests against stopping Geo's journalists from covering the jail trial
بانی چیئرمین کا جیو نیوز و دیگر چینل کے صحافیوں کو جیل ٹرائل کی کوریج سے روکنے پر احتجاج
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے دوران احتجاج کیا۔
بانی پی ٹی آئی سے گفتگو کےلیے آئے صحافیوں نے بتایا کہ 2 رپورٹرز کو روکا گیا ہے، جس پر انہوں نے استفسار کیا کہ کن رپورٹرز کو روکا گیا ہے؟
صحافیوں نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو بتایا کہ 2 نیوز چینلز کے رپورٹرز کو جیل انتظامیہ نے روکا ہے۔
اس پر عمران خان نے معزز عدالت کے جج ناصر جاؤید رانا سے مکالمہ کیا اور کہا کہ جیو نیوز اور پبلک نیوز کے رپورٹرز کو کیوں روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ان رپورٹر کو کوریج کی اجازت نہیں ملتی سماعت نہیں چلے گی، دونوں رپورٹرز متوازن اور مصدقہ رپورٹنگ کرتے ہیں۔
بانی چیئرمین نے مزید کہا کہ صحافیوں کو کوریج سے روکنے سے اوپن ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔
اس پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو ہدایات جاری کردیں، جن میں کہا گیا کہ جن رپورٹرز کو باہر روکا گیا انہیں اندر آنے کی اجازت دی جائے۔
اس پر جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ باہر اطلاع کردی ہے، باہر کوئی رپورٹر موجود نہیں ہے۔
کمرہ عدالت میں موجود نجی ٹی وی کے رپورٹر فیض احمد نے عدالت کے روبرو کہا کہ جیل انتظامیہ جھوٹ بول رہی ہے۔
رپورٹر نے جیل انتظامیہ کی کوریج میں رکاوٹوں سے متعلق تحریری درخواست بھی عدالت میں جمع کروائی، جس پر عدالت نے انتظامیہ کو صحافیوں کی شکایات دور کرنے کی ہدایت کی۔
Source
Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX
Exchange of interesting words between PM Shehbaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman in National Assembly
Khawateen Ki Na Zaiba Videos Bnany Wala Jali Aamal Giraftar
Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela
Bilawal Bhutto settles scores with Khawaja Asif, Key moments of National Assembly - Details by Rauf Klasra
No intention to install towers on private property - Shaza Fatima's reply











