Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Was the Islamic name of the operation Hafiz Sahib's idea? Journalist asks DG ISPR Was the Islamic name of the operation Hafiz Sahib's idea? Journalist asks DG ISPR Indian air force indirectly admits Rafale jet crash Indian air force indirectly admits Rafale jet crash First ever interview of Imran Khan's sons (Kasim & Suleiman) about their father's condition in jail First ever interview of Imran Khan's sons (Kasim & Suleiman) about their father's condition in jail Memes on Modi and IAF burst out on social media after India's humiliated defeat Memes on Modi and IAF burst out on social media after India's humiliated defeat London police officer also danced with Pakistanis to celebrate victory against India London police officer also danced with Pakistanis to celebrate victory against India Modi under pressure: Opposition demands answers from Indian govt on Pahalgam incident and operation Sindoor Modi under pressure: Opposition demands answers from Indian govt on Pahalgam incident and operation Sindoor

Exchange of tweets between Imran Riaz Khan and Hamid Mir

Posted By: Saqib, August 29, 2024 | 09:57:49

Exchange of tweets between Imran Riaz Khan and Hamid Mir


حامد میر اور عمران ریاض خان کے درمیان ٹویٹس کا تبادلہ۔ ڈھکے چھپے الفاظ میں ایک دوسرے کو طعنہ زنی۔ ملاحظہ کیجئے دونوں کی ٹویٹس۔ سب سے پہلے حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

ارشد شریف کو ایجنسیوں کی طرف سے ہراساں کیا گیاہر ایک کو معلوم ہے کہ کیا حالات تھے کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا، مجھے میسج آتا تھا کہ ایک اورمقدمہ ہو گیاکر لو جو کرنا ہے، ارشد شریف نے ملک چھوڑ کر نہیں جانا تھا اس کے پاس تو کوئی غیر ملکی ویزہ بھی نہیں تھا

حامد میر کی ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے عمران ریاض خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

میر صاحب آپکی کوشش قابل تحسین ہے لیکن جس وقت ارشد شریف اور ہم سب پر ظلم کا بازار گرم تھا اس وقت کوئی ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ کئی دوست آج بھی بھگت رہے ہیں۔ عدالتوں کے دروازے کھٹلھٹانا ضروری ہے مگر آج بھی تمام اختلافات کے باوجود آزادئ اظہار رائے اور صحافیوں کے بنیادی حقوق پر سب کو اکٹھے ہونا چاہیئے۔ کئی صحافی آج بھی جلاوطنی اور تکلیف دہ زندگی گزار رہے ہیں۔

عمران ریاض خان کی اس ٹویٹ کے جواب میں حامد میر نے لکھا

آپ درست کہتے ہیں مشکل وقت میں کم لوگ ہی کسی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جب عمران خان کے دور میں مجھ پر کئی ماہ کی پابندی لگائی گئی اور شہر شہر غداری کی درخواستیں دائر ہوئیں تو میرے ساتھ بھی بہت کم لوگ کھڑے تھے لیکن آخرکار مشکل وقت کٹ ہی جاتا ہے مشکل وقت میں مدد کرنے والے کم یاد رہتے ہیں پیچھے سے وار کرنے والے زیادہ یاد رہتے ہیں

اس پر عمران ریاض خان نے جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا

نہ آپکو عمران خان نے مارا اور نہ ہمیں مارنے کی جرات کسی سیاستدان میں ہے۔ یہ تو بس سہولتکاری کر سکتے ہیں یا خاموش رہ سکتے ہیں یا پھر مخالف تنقیدی آوازوں کی بندش کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ میں نے اپنی گزشتہ ٹویٹ میں ماضی کا حوالہ اس لیے دیا کہ اگر اس وقت سب مل کر ارشد شریف کی ڈھال بنتے تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔ آج بھی ہم سب کو اختلافات کے باجود ان دوستوں کا ساتھ دینا چاہیئے جو ظلم بربریت جھوٹے مقدمات اور غداریوں لے فتوے بھگت رہے ہیں ورنہ ایک ایک کرلے سب نشانہ بنیں گے۔ کوئی گولیوں کا کوئی مقدمات کا اور کوئی جبری گمشدگیوں کا۔










Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...