لاہور: تحریک انصاف کے رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ میں صدارتی الیکشن میں شکست تسلیم نہیں کرتا الیکشن میں کئی آئینی تضادات پیدا ہوئے ہیں۔
جن کو لیکر عدالت میں جایا جاسکتا ہے۔ ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ جس طریقے سے ن لیگ نے لوگوں کو ووٹ کے لیے راضی کیا اگر اسی طرح اپوزیشن کو بھی وقت ملتا اور وہ متفقہ امیدوارلاتی تو نتائج کچھ اورہوتے ہم جیت بھی سکتے تھے ۔میں اپنی شکست تسلیم نہیں کرتا اس الیکشن پر کئی آئینی تضادات پیدا ہوئے ہیں جن کی وجہ سے پارٹی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ عدالت میں جایا جائے یا نہیں اس بارے میں پارٹی جو فیصلہ کریگی وہ قابل قبول ہوگا۔

ہم افہام وتفہیم کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں جمہوری نظام میں بائیکاٹ بامعنی سیاسی حل نہیں ہوتا اس لئے ہم نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاتھا۔کے پی کے حکومت وفاق اور دیگر اداروں کو مشاورت سے مربوط پالیسی بننی چاہیے تاکہ ڈی آئی خان میں جیل پر حملے جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس کا فوج کے بغیر حل ممکن نہیں۔وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین کا پہلے بھی بہت مقام تھا اوراب صدارتی الیکشن میں شرکت کے بعد اس مقام اور عزت میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
Private airline's staff tear passenger's passport at Karachi airport
Shameful incident occurred as Indian CM pulls down Muslim woman's hijab at official event
Serial numbers of Indian Rafale jets shot down during war with Pakistan revealed
Shahid Afridi's comments on Faiz Hameed's conviction
Moment replica 'Statue of Liberty' topples in storm in Brazil, footage goes viral
Is the viral Image of Imran Khan working out in jail authentic?










