Top Rated Posts ....

Rauf Klasra shares Siddique Jan's video + tweets against Arshad Sharif and his wife

Posted By: Saqib, September 09, 2024 | 13:03:30


Rauf Klasra shares Siddique Jan's video + tweets against Arshad Sharif and his wife


رؤف کلاسرا نے صدیق جان کے ارشد شریف اور ان کی اہلیہ پر لگائے گئے الزامات کی ویڈیو اور ٹویٹس شیئر کردیں۔

ویڈیو میں صدیق جان الزامات لگا رہا ہے کہ ایک پروڈیوسر (عدیل راجہ) مختلف اینکرز کو لڑکیاں سپلائی کرتا تھا۔ ٹویٹس میں صدیق جان لکھ رہا ہے کہ ایک اینکر (ارشد شریف) لڑکی (جویریہ صدیق) کے ساتھ پکڑا گیا تھا، اس نے اپنے گناہ پر پردہ ڈالنے کیلئے لڑکی (جویریہ صدیق) کے ساتھ شادی کرلی۔



ملاحظہ کیجئے رؤف کلاسرا کی ٹویٹس

یہ مشہور زمانہ نوجوان کل سے میرے خلاف مہم چلائے ہوئے ہے کہ میں نے ارشد شریف کا ٹھیک سے دفاع نہیں کیا۔ کہنا چاہتا ہے جنرل فیض کا دفاع نہیں کیا۔
ارشد شریف اور اس کے پروڈیوسر کا اصل دفاع تو ہمارے علاقے کے اس شیر کے بچے نے کیا تھا۔ زرا ساتھ میں ٹوئیٹس بھی پڑھیں۔
یہ نوجوان آج کل ارشد شریف کی قبر کا مالک بنا ہوا ہے۔ سبحان تیری قدرت۔

ارشد شریف کی بیگم صاحبہ کو میں جواب نہیں دوں گا۔ ان کا جو دل کرے کہتی رہیں۔ میرا فرض تھا جب ارشد شریف اور جویرا صدیق پر میرے پالے ہوئے سانپ نے گھٹیا الزامات اور حملے کیے، کچھ اور لوگوں کو دلال تو کسی کو وزیروں کو لڑکیوں کا سپلائر کہا تھا تو میں نے اس گھٹیا انسان سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ سانپ نے کٹ کھانے بعد کئی واٹس ایپ میسجز کیے لیکن کبھی جواب تک نہیں دیا۔ میرے اندر ہمیشہ احساس جرم رہا میرے پالے سانپ نے ارشد شریف اور جویرا کو ڈسا تھا۔ انہیں بہت تکلیف دی تھی۔ آج تک اس احساس جرم کا شکار ہوں۔ارشد شریف روز مجھ سے اس سانپ کی وجہ سے لڑتا تھا۔اب یہ چمونے ارشد شریف کے مالک بن بیٹھے ہیں۔ انقلابات ہیں زمانے کے۔

میں violence پر یقین نہیں رکھتا۔ ارشد شریف اور راجہ عدیل کا حوصلہ تھا۔ بہت ڈرپوک ہے۔ارشد اور عدیل نے کہا تھا ہم اسے پھر ماریں گے۔راجہ عدیل کہتا تھا کہیں نظر آیا پھر ماروں گا۔ ( اج وہی راجہ عدیل اس کے میرے خلاف ٹوئیٹس ری ٹوئیٹس کرتا ہے)
مجھے میسجز کر کے رویا میری جان بچائو۔ صلح کرا دیں۔ مجھے مرحوم بھائی کے واسطے دے۔ ارشاد بھٹی گواہ ہے جس نے مجھے کہا ارشد سے اس کی جان بچائو۔ صلح کرا دو۔
میرے پاس اس کے میسجز سیو پڑے ہیں۔ بہت ڈرپورک ہے۔پائوں پڑنے میں دیر نہیں لگاتا۔حامد میر خلاف بکواسیں کرتا رہا ایک دن معافی مانگ لی۔ ارشد سے کٹ کھا کر معافی مانگ لی۔ پائوں پڑنےمیں ماہر ہے بس میں نے اسے ارشد شریف کی بیوی جویرا صدیق بارے گھٹیا باتیں/الزامات پر آج تک معاف نہیں کیا نہ کروں گا ورنہ میسجز دکھائوں تو آپ کا دل بھی پیسج جائے ۔

بہت کچھ یاد ہے۔ عامر متین روز مجھ سے ناراض ہوتا تھا کہ تم کیا علاقے کے بندے کو سکرین پر لاتے ہو۔ اقربا پروری کرتے ہو۔ روز عامر کا منہ بنا ہوتا تھا۔چینل کے ایڈوائز انور محمود صاحب سے میری لڑائی ہوگئی جب انہوں نے اس کے حلیے پر کچھ کمنٹس دیے۔چیینل مالک میاں رشید ناراض تھے کہ یہ کس کو سکرین پر لا رہے ہو۔ بند کرو لانا۔ گواہ موجود ہیں اس کے لیے تین دفعہ لاکھوں کی نوکری چھوڑنے کی دھمکی دی اگر اسے سکرین سے ہٹایا گیا۔ مجھ سے بڑا “چ” کون ہوگا ۔









Comments...