Contradictory reports on martyrdom of Syrian President Bashar Al-Assad's brother Major Maher Al-Assad
شامی صدر کے بھائی میجر مہر الاسد کے حملے میں شہید ہو گئے: اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے بھائی میجر مہر الاسد دمشق میں اسرائیلی فوج کی بم باری میں شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کی جارحیت غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان، شام اور یمن میں بھی جاری ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے المزہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فوج نے بم باری کی جس میں 3 شہری جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلیجنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ عمارت فورتھ ڈویژن کی تھی۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے بھائی اور فورتھ ڈویژن کے کمانڈر اِن چیف میجر جنرل مہر الاسد بھی اس فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
دوسری جانب عرب میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کے بھائی حملے کے وقت اس عمارت میں موجود نہیں تھے اور ان کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔
البتہ شام کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اس اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں معروف ٹی وی اینکر الصفا احمد بھی شامل ہیں۔
Source
Hamid Mir tells details of his conversation with French commander about Pak-India war of May 2025
Faisalabad: Man arrested for taking picture of vote during polling
Big upset in Haripur By-Election, Omar Ayub's wife defeated by PMLN's Babar Nawaz with 43k votes
Breaking News: Court approved Dr. Yasmin Rashid's bail in May 9 case
Tragic Twist as Indians blames US for TEJAS fall - Rauf Klasra's analysis
Legendary Bollywood actor Dharmendra passes away - Indian Media










