Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Indian actress Harshal Kalia dies in road accident Indian actress Harshal Kalia dies in road accident Donald Trump reveals what Donald Trump reveals what "Present" Iran gave him as goodwill gesture Video of Iranian officials performing Fajar prayers under shadow of missiles Video of Iranian officials performing Fajar prayers under shadow of missiles Israeli mayor cries on live stream as he recounts destruction at hands of Hezbollah Israeli mayor cries on live stream as he recounts destruction at hands of Hezbollah Iran claims shooting down US F-18, Russian media releases the video Iran claims shooting down US F-18, Russian media releases the video Destruction in central Israel from Iranian missiles strike Destruction in central Israel from Iranian missiles strike

Verbal clash between Ali Amin Gandapur and Hammad Azhar in party meeting

Posted By: Zulfiqar, October 15, 2024 | 15:14:39

Verbal clash between Ali Amin Gandapur and Hammad Azhar in party meeting


پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس: علی امین اور حماد اظہر میں تلخ کلامی کی اندرونی کہانی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پنجاب سے پارٹی کے سینئر رہنما حماد اظہر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اجلاس میں علی امین گنڈاپور احتجاج موخر کرنے کے حق میں بات کرتے رہے جبکہ حماد اظہر نے ایس سی او کانفرنس کے دوران احتجاج کرنے پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے حماد اظہر کو جواب دیا کہ آپ خود روپوش ہو اور ورکرز کو کہہ رہے ہو باہر نکلو۔ میں دو مرتبہ اسلام آباد آیا پنجاب کی قیادت غائب تھی۔ میرے ارکان اسمبلی گرفتار ہیں، صوبے کے ورکرز کو بھی بچانا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حماد اظہر نے علی امین گنڈاپور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الزام مت لگائیں، احتجاج کریں میں پنجاب سے لیڈ کروں گا۔ اس پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ تو روپوش ہو، کیسے لیڈ کریں گے؟ ورکرز کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کی مشینری اور سامان یہاں کے ملازمین کے ساتھ وفاق کے پاس ہے اس پر حماد اظہر نے کہا کہ آپ کی گفتگو کا انداز سیاسی، اخلاقی اور تہذیب سے ہونا چاہیے، اگر اختلاف ہے تو تضحیک آمیز الفاظ مت استعمال کریں۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ آپ طعنے نہ دیں، ورکرز کو آپ بھی ڈی چوک پر چھوڑ کر فرار ہوئے۔

اجلاس میں شریک سینئر قیادت نے حماد اظہر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی ٹنڈو الہ یار میں کانفرنس پر بھی کمیٹی میں مشاورت ہوئی۔ پی ٹی آئی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کو منظور کیا۔

اجلاس کے دوران کہا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کی پانچ جماعتوں نے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

علی امین گنڈاپور نے احتجاج موخر کرنے کےلیے اہم شخصیات کے رابطوں سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا۔


Source





Advertisement





Popular Posts
New revelations regarding attack on Iran

New revelations regarding attack on Iran

Views 661 | March 24, 2026
Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...