Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Asad Umar shares an incident of Imran Khan's superstition Asad Umar shares an incident of Imran Khan's superstition Indian military shake-up: Lt Gen DS Rana removed, transferred to (KalaPani) over RAW document leak Indian military shake-up: Lt Gen DS Rana removed, transferred to (KalaPani) over RAW document leak Jail Mein Imran Khan Ka Blaadkaar Kia Gya Hai - Indian Media Ka Dawa Jail Mein Imran Khan Ka Blaadkaar Kia Gya Hai - Indian Media Ka Dawa Indian Punjab Ke Chief Minister Ki Narendra Modi Ko Dhamki Indian Punjab Ke Chief Minister Ki Narendra Modi Ko Dhamki Who was Tiktoker Ayat Maryam and how she was killed? Who was Tiktoker Ayat Maryam and how she was killed? Don't bring religion into politics - Singapore PM's Unusual warning to Muslims Don't bring religion into politics - Singapore PM's Unusual warning to Muslims

Ahmad Noorani's tweet regarding the number of PTI workers killed in protest


پی ٹی آئی کے حامی صحافی احمد نورانی نے پی ٹی آئی کے مارچ میں جاں بحق ہونے والے ورکرز کی تعداد بارے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

اب تک کی تصدیق شدہ معلومات کے مطابق یہ بات درست ہے کہ فورسز نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی۔ جس سے درجنوں لوگ زخمی ہوئے۔ آنسو گیس شیلز بھی ساتھ ساتھ فائر کیے گئے۔ زیادہ زخمی ہونے والوں کی کل تعداد سو سے کچھ زائد ہے۔ تا ہم پی ٹی آئی کے آفیشیل اکاؤنٹ سے کیا گیا سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا دعوٰی درست نہیں۔ مارے جانے والے افراد کی کل تعداد سنگل ڈیجٹ میں ہی ہے۔

یہ بات پولیس کے متعلقہ لوگ کنفرم کر رہے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی مارے جانے والے لوگوں کے نام اور پتے بتائے تو مزید تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔

فوج کی طرف صحافیوں اور میڈیا کے اداروں کو کہا گیا ہے ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں خبر نہ چلائیں۔ صرف زخمیوں کی خبر چلانی ہے تو چلائیں۔ اور زخمیوں کی خبر چلانی ہو اور تعداد اگر دس بتانی ہے تو ساتھ یہ بھی چلا دیں رینجرز اور پولیس کے بیس زخمی ہیں۔ یعنی آئی ایس آئی کی ہدایات، جن پر ہر حالت میں عمل کرنا ہوتا ہے، کے مطابق میڈیا مظاہرین کے زخمیوں کی جو مرضی تعداد رپورٹ کر لے۔ مگر جو بھی فِگر رپورٹ کریں اس کا ڈبل بتائیں کہ فورسز کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مگر پولیس کے افسران جو مکمل آگاہی رکھتے ہیں انکے مطابق یہ بات غلط ہے۔ فورسز کے لوگ آخری دن زخمی نہیں ہوئے۔ جن کو کوئی تھوڑی بہت چوٹ آئی ان کی تعداد پچیس سے تیس کے درمیان ہے۔







Advertisement





Popular Posts
PTI leader Sanam Javed arrested in May 9 case

PTI leader Sanam Javed arrested in May 9 case

Views 1043 | April 28, 2025
Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...